دنیا

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ظالمانہ اور غیر انسانی ہیں۔ چاووش اوغلو

شیعت نیوز : ترکی کے وزیر خارجہ چاووش اوغلو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیاں ظالمانہ اور غیر انسانی ہیں ۔

آران نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ چاووش اوغلو نے واشنگٹن ٹائمز میں شائع ہونے والے اپنے مقالے میں لکھا کہ ایران اوردیگرممالک کے خلاف امریکی پابندیاں ایک سیاسی ہتھیار میں تبدیل ہوئی ہیں جس کا مقصد ان ممالک کو نقصان پہنچانا ہے جو واشنگٹن کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے اس مقالے میں لکھا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں نہ فقط ایران کو نقصان پہنچا رہی ہیں بلکہ اس کے ہمسایہ ممالک کو بھی اس سے نقصان پہنچ رہا ہے اور یہ آزاد تجارت کے خلاف ہے۔

چاووش اوغلو نے کورونا وائرس سے قبل عالمی نظام کی ابتر صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پہلی ترجیح انسانی جان کی حفاظت ہونی چاہئیے لیکن امریکہ کی پابندیوں نے مختلف شعبوں من جملہ طب کے شعبے کو متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے صوبے الحسکہ میں کار بم دھماکے میں ترکی کے فوجی ہلاک

واضح رہے کہ ترکی کے حکام نے ایران میں کورونا کے پھیلاؤ کے بعد ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں کورونا کا بہتر طریقے سے مقابلہ کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

دوسری جانب ترکی میں کورونا کی وباء کے نتیجے میں مزید 125 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4801 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 1643 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ترکی میں کورونا کے کل متاثرہ مریضوں کی تعداد 74 ہزار 193 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ ترکی کی کرنسی کی گراوٹ کےنتیجے میں معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے جبکہ کورونا کی بیماری نے ترکی میں معاشی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے۔

امریکی ٹی وی چینل ‘سی این بی سی’ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی آبادی 8 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ ہے مگر اس نے کسی دوسرے یورپی ملک کی طرح ملک بھرمیں لاک ڈاؤن نہیں کیا۔

ترک صدر رجب طیب ایردوآن معیشت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں مگر اس کے نتیجےمیں کورونا وبا تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button