لبنان

امریکہ کی پابندیاں اور اسرائیلی دھمکیاں بے اثر ہیں۔ شیخ نبیل قاووق

شیعت نیوز: لبنان کی عوامی اور انقلابی تنظیم حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے عہدیدار شیخ نبیل قاووق نے جنوبی لبنان پر 1996 میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے حملے کی برسی کے موقع پر کہا کہ امریکہ کی پابندیاں اور اسرائیل کی دھمکیوں کے باوجود مزاحمتی تحریکیں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے عہدیدار شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ مزاحمت و مقاومت کی فوجی طاقت و توانائی اور سیاسی موجودگی صیہونی حکومت کیلئے ڈراونا خواب بن گئی جو علاقے کی صورتحال کو بدلنے کی طاقت و توانائی رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے 10 اپریل 1996 کو جنوبی لبنان پر حملہ کیا جس کے بعد عورتیں اور بچے صیہونی حملوں سے محفوظ رہنے کیلئے قانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں گئے لیکن اسرائیل نے وہاں بھی حملہ کیا اور مظلوم عورتوں اور معصوم بچوں کو خاک و خون میں نہلا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کے خلاف جنگ میں ہمارے پہلے مددگار شخص قاسم سلیمانی تھے، کردرہنما مسعود بارزانی

دوسری جانب لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ ہمیشہ لبنان کے داخلی امور خاص طور سے بینکنگ کے امور میں مداخلت کرنے کے درپے رہا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے آج لبنان کے بینکنگ کے امور میں امریکہ کی مداخلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کسی بھی طور امریکہ، عالمی مالیاتی فنڈ اور دیگر ملکوں کو لبنان کے داخلی امور میں مداخلت اور سرنوشت کو بدلنے کی اجازت نہیں دے گی۔

ہاشم صفی الدین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حزب اللہ کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کورونا سے لبنان کے عوام کو محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہی ہے جو لبنانی عوام کی جانب سے کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے حوصلے بلند ہونے کا باعث بنی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button