اہم ترین خبریںپاکستان

میرے بہنوئی سید مہدی شاہ نے کورونا کےخلاف جنگ جیت لی تھی، وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ ہزاروں لوگوں نے اس دکھ کی گھڑی میں تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں،تعزیتی پیغام بھیجنے والوں میں زیادہ تر لوگ میرے جاننے والے نہیں ہیں

شیعت نیوز: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکورونا کی صورتحال پر اہم پیغام میں کہاہے کہ ہم نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 586 ٹیسٹ کئے، نئے ٹیسٹ میں 86 کورونا میں مزید مبتلا افراد پائے گئے، کل تک 11623 ٹیسٹ کئے تھے اور نئے اعداد شامل کرنے کے بعد کل تعداد 12209 ہوگئی، کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1214 ہوگئی ہے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 358 ہے جو کُل مریضوں کا 30 فیصد ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے سبب ایک موت ہوئی،یہ موت میرے بہنوئی سید مہدی شاہ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تازہ اعداد وشمار،پاکستان میں کورونا وائرس سےاب تک 4601 افراد متاثر ، 66ہلاک

مراد علی شاہ نے مزید کہاکہ کورونا کے سبب جاں بحق ہونے والوں کی کُل تعداد 22 ہوگئی ہے، جو کُل مریضوں کا 1.8 فیصد ہے،سید مہدی شاہ 52 سال کے تھے، 28 مارچ کو ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا،مہدی شاہ کورونا سے جنگ جیت گئے تھے، ان کے 2 ٹیسٹ منفی آئے تھے، سید مہدی شاہ کوکورونا کے باعث پھیپھڑوں اور دیگر امراض نمودار ہوئے،ان مسائل کے سبب مہدی شاہ زندگی کی بازی ہار گئے، اسپتال میں مہدی شاہ کو کورونا کا مریض ڈکلیئر نہیں کیا،اس کے باوجود ہم نے مہدی شاہ کی تدفین کورونا SoP کے بنیاد پر کی۔

یہ بھی پڑھیں: الحمد اللہ، سکردو کے 62زائرین کورونا سے کلیئرقرار، گلگت کے بھی 4مریض صحت یاب

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ ہزاروں لوگوں نے اس دکھ کی گھڑی میں تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں،تعزیتی پیغام بھیجنے والوں میں زیادہ تر لوگ میرے جاننے والے نہیں ہیں،ان سب کا احسان مند ہوں جنہوں نے تعزیت کی ہےدوستوں سے گزارش ہے کہ مہدی شاہ کی مغفرت کیلئے اپنے گھروں میں دعا کریں، اپنے گھروں میں رہیں، ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں، اپنی، اپنے خاندان اور دوستوں کی زندگی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں ، حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کر تے ہوئے کورونا کو شکست دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button