دنیا

امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روکنے کی دھمکی

شیعت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ اس ادارے کے فنڈز روکنے پر غورکریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کی طرف جھکاؤ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے آغاز میں ڈبلیو ایچ او نے بُرا مشورہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں کورونا سونامی سے ایک دن میں 2 ہزار افراد ہلاک، لاشیں سڑکوں پر

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کو سب سے زیادہ فنڈ امریکہ دیتا ہے لیکن اس کا جھکاؤ چین کی طرف ہے، اب ہم اس پر نظرثانی کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اچھا ہوا کہ انہوں نے چین کے لیے امریکی سرحدوں کو کھلا رکھنے کی عالمی ادارہ صحت کی تجویز رد کر دی تھی۔ انہوں نے اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی تجویز کو ایک ناقص تجویز قرار دیا۔

اپنی پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر’’ چین کی جانب داری‘‘ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے فیصلوں اور عملی اقدامات میں بہت تاخیر کی جس کی وجہ سے یہ عالمی وبا سنگین ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومتی سطح پر کورونا کے متاثرین کی درست معلوم میسرنا ہوناسوالیہ نشان ہے، علامہ ساجد نقوی

امریکی صدر فروری میں بھی عالمی ادارہ کو امریکی فنڈنگ نصف کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی فنڈنگ ​​پر پابندی لگانے کی دھمکی دینے کے بعد اپنے بیان کی تردید کردی۔ ٹرمپ نے اس بات سے انکار کیا کہ میں نے نہیں کہا کہ امریکہ ڈبلیو ایچ او کو رقم دینا بند کردے گا بلکہ میں نے کہا تھا کہ میں اسے دیکھتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button