مشرق وسطی

شام: ترکی کے حمایت یافتہ تکفیریوں کی چیک پوسٹ کے قریب کار بم دھماکہ

شیعت نیوز : شام کے صوبے الحسکہ میں ترکی کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کی ایک چیک پوسٹ کے قریب کار بم دھماکہ ہوا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ کار بم دھماکہ الحسکہ صوبے کے راس العین شہر کے مضافاتی علاقے میں ہوا جس میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بیلنس پالیسی،جھوٹےکیس میں جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن کراچی کے 5ٹرسٹیز گرفتار

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں ایک امریکی دہشت گرد بھی مارا گیا ہے تاہم شام میں موجود امریکی دہشت گردوں کی طرف سے اب تک اس خبر کے حوالے سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شمالی شام میں ترکی کے زیر قبضہ علاقوں میں آئے دن کار یا موٹر سائیکل دھماکوں کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ تقریبا تین برسوں سے شمالی شام کے کئی علاقوں پر ترک فوج نے اپنا غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : زائرین کیساتھ مجرموں جیسے سلوک کو برداشت نہیں کیا جائے گا، علامہ سبطین سبزواری

یاد رہے کہ ترکی کو شام میں تکفیری دہشت گردوں کے اہم ترین حامیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ترک فوج نے پچھلے چند ماہ کے دوران تکفیری دہشت گردوں کی حمایت میں بارہا شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

ترکی نے شمالی شام کے وسیع علاقے پر قبضہ بھی کر رکھا ہے۔ پچھلے تین برس کے دوران ترکی نے شامی سرزمین کو بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے سن دو ہزار چودہ میں داعش کے خلاف جنگ کے نام پر عالمی اتحاد قائم کیا تھا جبکہ یہ بات اب پوری طرح واضح ہو چکی ہے کہ امریکہ اور اس کے مغربی اورعلاقائی اتحادیوں نے خطے میں داعش سمیت تمام تکفیری دہشت گرد گروہوں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے اور انہیں وہ اسلحہ اور رقوم فراہم کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button