اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی اکثریت تبلیغی جبکہ شاہ محمود کی زائرین کے خلاف ہرزہ سرائی

ذرا کوئی اس مکار شخص سے پوچھے کہ قم میں منعقدہ اجتماع کس سلسلے میں تھا؟ اگر صرف 17 فیصد وائرس دوسرے ممالک سے آیا ہے تو تبلیغیوں کا اجتماع کیا قم میں ہو رہا تھا؟؟

شیعت نیوز: امریکی و سعودی ریال خور شاہ محمود قریشی ایکبار پھر زائرین امام حسین ؑ کےخلاف دشمنی پہ میدان میں آگیا ۔سعودی و امریکہ نمک خور وطن دشمن شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس کی ویڈیو میں زائرین کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت الزامات سوشل میڈیا پر وائرل ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وسعودی نواز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ ایران سے آنے والے زائرین کے خلاف کورونا وائرس کے پاکستان میں پھیلاؤ کے حوالے سے جھوٹی اور من گھڑت بکواس گڑھ رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ماجد سلیم استرانہ کا قرنطینہ سینٹر گومل یونیورسٹی میں خواتین کےساتھ ذلت آمیز رویہ

شاہ محمود قریشی نے میڈیا کے سامنے زائرین کے خلاف بہتان تراشی کرتے ہوئےکہاکہ پاکستان میں بیرون ممالک سے منتقل ہونے والا78فیصد کورونا وائرس ایرا ن سے زائرین کی صورت میں آیا، 17فیصد دیگر ممالک سے اور 5فیصد لوکل ٹراسمیشن سے پھیلا ہے۔

شاہ محمود نے مزید کہا کہ پاکستان میں آنے والے 78فیصد کورونا وائرس کا مرکز قم میں تھا۔قم میں ایک بہت بڑا اجتماع تھا اور وہاں بہت بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔جنہیں قم میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد جتھوں اور قافلوں کی صورت میں وہاں سے نکالاگیا۔ ان زائرین نے 14سو کلو میٹر کا سفر طے کیا جس کے باعث تفتان پہنچنے تک متعدد افراد میں کورونا وائرس منتقل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: قرنطینہ سینٹر ڈیرہ اسماعیل خان سے 121 زائرین کوروناٹیسٹ منفی آنے پر اپنے گھروں کو روانہ

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں سراسر جھوٹ اور تہمت کا سہارا لیا، ذرا کوئی اس مکار شخص سے پوچھے کہ قم میں منعقدہ اجتماع کس سلسلے میں تھا؟ اگر صرف 17 فیصد وائرس دوسرے ممالک سے آیا ہے تو تبلیغیوں کا اجتماع کیا قم میں ہو رہا تھا؟؟ جس کے سبب 41ہزار افراد کورونا میں مبتلا ہوئے اور پورے پاکستان میں پھیل گئے۔

یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی میں کورونا وائرس کا وار، تبلیغی جماعت کے دو افراد میں کوروناکی تصدیق

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مطابق پاکستان میں زائرین امام حسین ؑسے کورونا وائرس کسی بھی مقامی شخص کو منتقل نہیں ہوا اور اب تلک کورونا وائرس کہ سبب مرنے والے تمام افراد یا تو امریکہ ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور اٹلی سے آئے تھے یا تبلیغی جماعت کے اجتماع کے شرکاء ہیں۔ مولا حسینؑ نے اپنے زائرین کی خود حفاظت کی اور شاہ محمود قریشی جیسے ملعون کو نامراد کردیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button