دنیا

افغانستان کے صوبے ہلمند میں دھماکہ، آٹھ عام شہری جاں بحق

شیعت نیوز : افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک دھماکے میں کم سے کم آٹھ عام شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

افغان صوبے ہلمند کے پولیس ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ صوبہ ہلمند کے شہر نہر سراج کے قریب سڑک کے کنارے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے سے وہاں سے گذرنے والی ایک گاڑی پوری تباہ ہوگئی۔ اس گاڑی میں خواتین و بچوں سمیت آٹھ افراد سوار تھے اور سبھی مارے گئے۔

اس دھماکے میں دو اور شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار سبھی افراد ایک ہی کنبے کے تھے ۔ یہ دھماکہ طالبان کے زیر کنٹرول علاقے میں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی فوجیوں کے انخلاء کا عراق کی سیکورٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یحیی رسول

دوسری جانب صوبہ تخار میں افغان سیکورٹی فورس نے ایک جھڑپ کے دوران پانچ مسلح طالبان کو ہلاک کر دیا۔

صوبہ تخار کے گورنر محمد عمر نے کہا ہے کہ صوبے کے خواجہ غار علاقے میں سیکورٹی فورس کے جوانوں نے پانچ مسلح طالبان کو ہلاک کر دیا ہے۔

یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب طالبان کے مسلح افراد نے بدھ کی صبح خواجہ غار کے علاقے میں سیکورٹی فورس کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔ اس جھڑپ میں افغان سیکورٹی فورس کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

حکومت افغانستان نے قیدیوں کی رہائی کے لئے افغان حکام اور طالبان وفد کے درمیان براہ راست مذاکرات کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کی قومی سلامتی کونسل نے بدھ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ عالمی ریڈکراس کے نمائندوں کی موجودگی میں قیدیوں سے متعلق طالبان کے تین افراد پر مشتمل وفد نے افغان حکام سے ملاقات کی اور اپنے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے گفتگو کی۔

طالبان وفد کے رکن حاجی محمد ابراہیم ، حاجی عبدالفتاح اور حاجی اختر محمد منگل کو کابل پہنچے تھے اور پروگرام کے مطابق طالبان قیدی ان کی موجودگی میں جیل سے رہا ہوں گے۔

اس سے قبل حکومت افغانستان نے افغان گروہوں کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز اور طالبان کی تشدد پسندانہ کاروائیوں میں کمی کو ، پانچ ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کی پیشگی شرط کے طور پر اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button