اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

تبلیغی اجتماع میں جانے والوں کو خود کو آئسولیٹ کرنا چاہئے، وزیر صحت پنجاب

رائےونڈ تبلیغی اجتماع میں جانے والوں کو خود کو آئسولیٹ کرنا چاہئے کیوں کہ 50 ارکان میں سے 27 کے ٹیسٹ مثبت آنا تشویش ناک ہے۔

شیعت نیوز: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ رائےونڈ تبلیغی اجتماع میں جانے والوں کو خود کو آئسولیٹ کرنا چاہئے کیوں کہ 50 ارکان میں سے 27 کے ٹیسٹ مثبت آنا تشویش ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ صورتحال زائرین کے خلاف ایسے بے بنیاد پروپیگنڈے کی متحمل نہیں ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمیں بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے، مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ آہستہ ہو جائے گا، اگلے پانچ روز میں صورتحال دیکھ کر لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودیہ عرب سے کراچی واپس آنے والا ایک اور مسافر کورونا میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہارگیا

انہوں نے کہا کہ 15 اپریل تک ملک میں کورونا کے حوالے سے صورتحال واضح ہو جائے گی۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہور میں کورونا کے علاج کے لیے 3 اور راولپنڈی میں ایک اسپتال کو مخصوص کررہے ہیں جبکہ بہاولپور اور مظفر گڑھ میں بھی کورونا کے علاج کے لیے اسپتالوں کو مخصوص کردیا ہے ۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: تمام تبلیغیوں کو مراکز تک محدود اور تمام تبلیغی مراکز کو قرنطینہ کردیاجائے، آئی جی سندھ

یہ خبرلازمی پڑھیں: کورونا وائر س میں مبتلا ہونے کا شبہ تبلیغی جماعت کے 1413 افراد کی سکریننگ شروع

یہ خبرلازمی پڑھیں: رائےونڈتبلیغی مرکز کورونا کے پھیلاؤ کا گڑھ بن گیا،27مبلغین کورونا میں مبتلا

متعلقہ مضامین

Back to top button