اہم ترین خبریںپاکستان

یہ وقت اللہ کی طرف رجوع، توبہ و استغفارکاہے، علامہ عبدالخالق اسدی

انہوں نے کہا کہ آئیے اپنے رب کی طرف پلٹ جائیں جو کہ شاید ہم سے ناراض ہوگیا ہے اور تیز دوڑتی ہوئی دنیا کو یک دم اپنی جگہ پر روک دیا ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ کرونا جو کہ ایک چھوٹا سا جرثومہ ہے اس نے پوری دنیا کو بیدار کر دیا ہے، اللہ جو تمام جہانوں کا رب ہے، اگر چاہے تو ایک چھوٹے سے جرثومے سے بڑی سے بڑی طاقتوں کو زیر کر دے اور چاہے تو اپنی مخلوق کو محفوظ کر دے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائر س میں مبتلا ہونے کا شبہ تبلیغی جماعت کے 1413 افراد کی سکریننگ شروع

لاہور میں المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے ارکان کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئیے اپنے رب کی طرف پلٹ جائیں جو کہ شاید ہم سے ناراض ہوگیا ہے اور تیز دوڑتی ہوئی دنیا کو یک دم اپنی جگہ پر روک دیا ہے، سب لوگ اپنے گھروں میں قیدی بن گئے ہیں لیکن ہر عذاب کسی کیلئے عذاب اور کسی کیلئے یاد دہانی بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کا پھیلاؤ ، دوران سیاسی سودے بازی کا تسلسل اخلاق کی دوبارہ پامالی کا باعث ہوگا

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ یہ وقت کسی کیلئے سخت تکلیف اور ڈپریشن کا ہے، جبکہ کسی کیلئے اللہ کی طرف رجوع، توبہ استغفار، اپنے اہلخانہ کی خدمت و تربیت اور اردگرد رہنے والے غریب لوگوں کی مدد کا ہے۔ جو لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں ان کے چولہے جلانے کا وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی میں 10ہزارعازمین عمرہ قرنطینہ میں اور پاکستان میں عازمین عمرہ کورونا کےپھیلاؤمیں مصروف

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اللہ کے بندے جنہیں اللہ نے اپنا کنبہ کہا ہے، اس کنبے کی خدمت کرکے اس وقت کو قیمتی بنائیں اور اپنے اعمال کو اخلاص اور ندامت کے آنسوؤں سے خالص بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلاتفریق مذہب و مسلک، انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں بھی مستحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button