اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی عرب سے واپس آنے والی ایک اور خاتون رحیم یارخان میں کورونا سے ہلاک

سعودی عرب سے واپس آنے والی ایک اور خاتون رحیم یار خان میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہوگئی ہیں۔

شیعت نیوز: سعودی عرب سے پاکستان واپس آنے والے مسافروں کی کورونا وائرس کے سبب ہلاکتیں مسلسل جاری ہیں،سعودی عرب سے واپس آنے والی ایک اور خاتون رحیم یار خان میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رائےونڈتبلیغی مرکز کورونا کے پھیلاؤ کا گڑھ بن گیا،27مبلغین کورونا میں مبتلا

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اب سے کچھ دیر قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تصدیق کی ہے کہ رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی خاتون کورونا وائرس کیوجہ سے وفات پاگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسلکی منافرت کافروغ کورونا کے پھیلاؤ سے بھی زیادہ خطرناک اور بھیانک نتائج رکھتا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

خاتون کچھ عرصہ قبل سعودی عرب سے سفر کرکے پاکستان پہنچی تھیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اب تک صوبہ پنجاب میں کورونا کیوجہ سے 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جبکہ اب تک پنجاب میں کورونا وائرس کے 571 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button