اہم ترین خبریںایران

آیت اللہ خامنہ ای کا ایران میں جاری کورونا اسکریننگ پر خراج تحسین

شیعت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایران میں قوم کی کورونا اسکریننگ کو اہم اور قابل تعریف قرار دیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار کو ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی کے نام اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف مہم میں اسکریننگ کا کام بہت اہم اور قابل تعریف ہے ۔

آپ نے اپنے اس خط میں ملک کی وزارت صحت اور طبی شعبے کے کارکنوں کی لگن اور کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ملک کی مسلح افواج اور عوامی رضاکاروں کی خدمات سے استفادہ اس وبائی بحران سے ملک کو نجات دلانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : طلسم ہوشربا، داستان امیر حمزہ ابراہیم اور آٰیت اللہ خامنہ ای 

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کورونا وائرس کے خلاف مہم اور کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

آپ نے اسی کے ساتھ خداوند عالم سے کورونا وائرس کے خلاف مہم میں مصروف سبھی لوگوں کی صحت و سلامتی اور کامیابی کی دعا بھی کی ہے۔

دوسری طرف صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک میں کورونا وائرس کے خلاف مہم اور اسکریننگ کواطمینان بخش قرار دیا ہے۔

اتوار کو صدر حسن روحانی کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف جاری ملک گیر مہم کے حوالے سے وزارت صحت کی مرتب کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

صدر نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ملک کے بہت سے صوبوں نے کورونا کے بحران کو عبور کر لیا ہے اور صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے یورپ سمیت دنیا بھر کے ملکوں سے ملنے والی رپورٹوں اور اعداد و شماری کے موازنے سے پتہ چلتا ہے کہ ایران میں اس حوالے سے صورتحال کہیں زیادہ بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے کوورنا سے ہلاکتوں میں کمی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے جبکہ ہم اندرونی سطح پر میڈیکل سہولتیں اور آلات کی فراہمی میں کافی حد تک کامیاب رہے ہیں۔

صدر ایران نے پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام اور ڈاکٹروں نے ہمیشہ ملک کو سربلند کیا ہے اور مشکل ترین حالات کے باوجود کورونا کے بحران پر قابو پانے میں کامیاب رہے ہیں۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران اب کورونا کے بعد کی صورتحال کی تیاری کے مرحلے میں داخل ہونے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے عوام کی صحت و سلامتی کے تحفظ کو شروع ہی سے حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button