ایران

امریکی حکومت نے ایرانی سائنسدانوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ جواد ظریف

شیعت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے کورونا کے بحران میں بھی ایرانی سائنسدانوں کو یرغمال بنا رکھا ہے اور اس بحرانی صورتحال میں بھی انھیں طبی بنیادوں پر چھٹی نہیں دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے فرانس سے بغیر بارڈرز کے ڈاکٹروں کی ٹیم 48بستروں کے اسپتال سمیت کیوں واپس کی؟

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ امریکہ نے ایرانی سائنسدانوں کو پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کے بیہودہ الزام میں یرغمال بنا رکھا ہے اور وہ اپنے ملک کی عدلیہ کی جانب سے الزامات مسترد کئے جانے کے باوجود انھیں رہا نہیں کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جیو نیوز کی ایران اور رہبر انقلاب کے خلاف ہرزہ سرائی، ایرانی سفارتخانے کا سخت درعمل

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا پھیل جانے کے باوجود، امریکی حکومت بے گناہ انسانوں کو خوفناک عقوبت خانوں سے طبی بنیادوں پر رہا نہیں کر رہی ہے۔

جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹ میں امریکہ میں قید ایرانی سائنسداں سیروس عسگری کی صورت حال کے بارے میں روزنامہ گارڈین کی رپورٹ کو لینک دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے ہم وطنوں کو رہا کرو۔

یہ بھی پڑھیں : روس اور چین کا ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

امریکی امیگریشین کی قید میں موجود ایرانی سائنسداں سیروس عسگری نے روزنامہ گارڈین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جیل کے ذمہ داران جان بوجھ کر قیدیوں کو ماسک اور سینیٹائزر جیسے وسائل دینے سے پرہیز کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت اپنے اس اقدام سے قیدیوں کو کورونا میں مبتلا کرکے انہیں مار دینا چاہتی ہے۔

روزنامہ گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ڈاکٹر سیروس عسگری، ایران پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام سے بری ہونے کے باوجود امریکہ کے ادارہ ایمیگریشن کےعقوبت خانے میں قید ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button