ایران

ایران کورونا کی روک تھام میں بہت سے ممالک سے آگے ہے۔ ایرانی اسپیکر

شیعت نیوز : ایرانی اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں بہت سے ممالک سے کافی آگے ہے۔

یہ بات ایرانی اسپیکر علی لاریجانی نے جمعرات کے روز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کی بائیولوجیکل مشقوں کی افتتاحی تقریب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے یورپی ممالک اپنی ترقی یافتہ امکانات کے باوجود ابھی بھی اس وائرس پر قابو پانے کیلئے ناکام ہوئے ہیں، امریکہ بھی ایسا ہے اور اسے حوالے سے اپنی ناکامی کا اعلان نہیں کرتا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکر علی لاریجانی نے گزشتہ روز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کی بائیولوجیکل مشقوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 29406 افراد کورونا وائرس سے مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے 2234 افراد جاں بحق اور 10457افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی حکومت نے زائرین کو بارڈر پر کیوں چھوڑا ؟؟عمران خان نے حقائق بیان کردیئے

دوسری طرف ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین، کورونا سے مقابلے اور بارے میں ایران کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے راستے میں پیش آنے والی مالی رکاوٹوں کو دور کئے جانے کی حمایت کرتی ہے۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز کرویشیا کے وزیر خارجہ گردان گرلیچ رادمان سے جن کا ملک یورپی یونین کا موجود سربراہ ہے، ٹیلیفونی گفتگو میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کونسل کی پیر کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہونے والے اجلاس کے بارے میں گفتگو کی۔

کرویشیا کے وزیر خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کی بریفنگ دی اور کورونا وائرس سے مقابلے میں ایران کی کوششوں کی حمایت کی اور کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے ایران کو درپیش مالی مسائل کو دور کرنے کے بارے میں اس اجلاس کے کچھ فیصلوں کی تفصیلات بیان کی۔

امریکہ کی یکطرفہ اور غیر انسانی پابندیاں، ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام اور مریضوں کے علاج و معالجے میں سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button