مقبوضہ فلسطین

صیہونی پولیس نے القدس میں چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

شیعت نیوز : صیہونی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں باب الاسباط کے مقام پر جراثیم کش اسپرے چھڑکنے والے چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی پولیس نے نہ صرف چار فلسطینیوں کو حراست میں لیا بلکہ ان کے پاس موجود اسپرے بھی قبضے میں لے لیے۔ حراست میں لے لینے کے بعد انہیں بیت المقدس میں باب الخلیل میں قائم القشلہ پولیس سینٹر منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری، اسرائیل پر فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالیں۔ عرب لیگ

خیال رہے کہ صیہونی فوج اور پولیس انسداد کرونا مہم کی آڑ میں فلسطینی شہریوں پرعرصہ حیات تنگ کیے ہوئےہے۔ فلسطینی نوجوانوں کی آئے روز بلا جواز گرفتاریاں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں خوف زدہ کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف فلسطین کے غرب اردن کے شمالی علاقے وادی اردن میں عین الحلوہ کے مقام پر یہودی شرپسندوں نے ایک فلسطینی لڑکے پروحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی دہشت گردوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

ادھر اسرائیلی فوج نے العیسویہ کےمقام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک فلسطینی بچے کو حراست میں لے لیا۔

مقامی فلسطینی سماجی کارکن عارف دراغمہ نے بتایا کہ صیہونی آبادکاروں نے عینا الحلوہ کے مقام پر ایک فلسطینی مہیب فتحی دراغمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوج کا مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر وحشیانہ تشدد، گرفتاریاں

یہودی شرپسندوں نے دراغمہ کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی بھیڑ بکریوں کے ساتھ ایک چراگاہ میں موجود تھا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ کے مقام پر تلاشی کے دوران ایک بچے کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا ہے۔

گرفتار کیےگئے فلسطینی بچے کی شناخت رضی عبید کےنام سے کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button