اہم ترین خبریںپاکستان

کورونا وائرس، علامہ ساجدعلی نقوی نےموجودہ ملی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس کا مطالبہ کردیا

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک بین الاقوامی اور انسانی المیے کی شکل اختیار کرچکا ہے، ہمارے دوست اور پڑوسی ممالک چین، ایران، اٹلی سمیت پونے دو سو سے زائد ممالک اس وائرس کا کا سامنا کر رہے ہیں

شیعت نیوز: کورونا وائرس، علامہ ساجدعلی نقوی کی موجودہ ملی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک بین الاقوامی اور انسانی المیے کی شکل اختیار کرچکا، پڑوسی ممالک سمیت مغربی ممالک کی صورتحال سب کے سامنے ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ ملک کے تمام سٹیک ہولڈرز، جید علماء کرام، سرکردہ دانشور سر جوڑ کر بیٹھیں اور حالیہ صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی مرتب کریں، ذخیرہ اندوزی اور ملک میں خوف کی صورتحال کو ختم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ہم ہمیشہ کی طرح موجودہ مشکل صورتحال میں نہ صرف ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں بلکہ میدان میں رہ کر رضاکارانہ سرگرمیاں بھی انجام دے رہے ہیں، ہر پاکستانی کو بھی انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:یوم پاکستان کے موقع پرپوری قوم کو کورونا سے مقابلے کا عزم کرناچاہئے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک بین الاقوامی اور انسانی المیے کی شکل اختیار کرچکا ہے، ہمارے دوست اور پڑوسی ممالک چین، ایران، اٹلی سمیت پونے دو سو سے زائد ممالک اس وائرس کا کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ ہمارے پڑوسی ممالک اس کا مقابلہ کر رہے ہیں اور پاکستان میں بھی تیزی سے یہ وبا پھیلتی جارہی ہے، جس کے تدارک کے لیے اب بھی ہنگامی اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے کچھ تجاویز بھی سامنے آچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس وبا کا علم ہوتے ہی اقدامات کئے جاتے تو شائد صورت حال آج زیادہ بہتر ہوتی البتہ موجودہ ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کا اس بات کی متقاضی ہے کہ ملک کے تمام سٹیک ہولڈرز، سرکردہ دانشور اور سرکردہ علماء ملک بیٹھیں اور ایک بات پر متفق ہو کر یا کثرت رائے سے ایک نقطے پر اتفاق کر کے قوم کی رہنمائی کریں اور حکمت عملی مرتب کریں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلامی اقدار کے تحفظ کے لئے جیل کی تاریک کوٹھڑیوں میں جاناامام موسیٰ کاظم ؑ کا امتیازہے،علامہ ساجد نقوی

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل صورتحال میں پہلے کی طرح ہم مکمل تعاون کے لئے نہ صرف تیار بلکہ ہم میدان میں موجود اور رضاکارانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور مزید تعاون کے لیے بھی تیار ہیں، ان کا مزید کہنا تھا اس حوالے سے جہاں ہر پاکستانی کو اپنا انفرادی کردار ادا کرنا ہے، وہیں ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ خوف کی صورتحال اور زخیرہ اندوزی کا تدارک کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے اور عوام پر اعتماد کی فضا کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت میں خراب معاشی حالات کے باوجود اپنے ہم وطنوں کا ساتھ دیا ہے۔ آخر میں انہوں نے کرونا وائرس کیلئے تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button