اہم ترین خبریںپاکستان

یہ وقت سیاسی ومسلکی تعصب کو ہوادینے کا نہیں قوم کو مشکل سے باہرنکالنے کاہے، علامہ وحیدکاظمی

کرونا وائرس ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوامی کردار کی بھی اشد ضرورت ہے۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس سے متعلق عوام میں شعور پیدا کرنے کے لیے ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے میدان عمل میں آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوامی کردار کی بھی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان قرنطینہ سینٹر میں زائرین کی انتظامی شکایات کا فوری اذالہ کیا جائے،علامہ اقتدارنقوی

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے نام پر سیاسی و مسلکی تعصب کو ہوا دینے والوں کی عقل پر حیرت ہوتی ہے۔ یہ وقت تقسیم ہونے کی بجائے متحد ہو کر قوم کو ایک مشکل سے نکالنے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہر مشکل گھڑی میں بلاتفریق مذہب و مسلک ملک و قوم کی بے لوث جذبے کے ساتھ خدمت کی ہے۔ جب تک اس وبا کا ملک سے مکمل خاتمہ نہیں ہوتا، تب تک ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی اقدار کے تحفظ کے لئے جیل کی تاریک کوٹھڑیوں میں جاناامام موسیٰ کاظم ؑ کا امتیازہے،علامہ ساجد نقوی

صوبائی سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا حکومت زائرین کے لئے قرنطینہ سنٹر بنانے کے لئے کچھ اچھے اقدامات کر رہی ہے، مگر ابھی بھی بہت سی کمی موجود یے۔ مجلس وحدت مسلمین رضاکار یوتھ صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر زائرین کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت کے ساتھ بار بار رابطے کے باوجود کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button