اہم ترین خبریںپاکستان

زائرین کے خلاف متعصبانہ بیانات سے اجتناب برتا جائے، علامہ محمد عون نقوی

ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کے نام پر بھاری بھرکم امداد کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے

شیعت نیوز: سربراہ ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی پاکستان اور چیئرمین حج وزیارات کمیٹی علامہ محمد عون نقوی کی صدارت میں شیعہ علماء و ذاکرین اور خطباء کا مشترکہ اجلاس رضویہ سوسائٹی میں منعقد ہوا، جس میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف کی جانب سے زائرین کے حوالے سے غیر مہذب اور متعصبانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی اقدار کے تحفظ کے لئے جیل کی تاریک کوٹھڑیوں میں جاناامام موسیٰ کاظم ؑ کا امتیازہے،علامہ ساجد نقوی

علماء نے کہا کہ خواجہ آصف کے ووٹرز میں تمام مکاتب فکر کے شہری شامل ہیں، زائرین پاکستان کے شہری ہیں لہٰذا اپوزیشن سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرے اور متعصبانہ بیانات سے اجتناب برتا جائے، وفاقی و صوبائی حکومتیں زائرین کو لاوارث نہ سمجھیں، آج بھی متاثرین تافتان سمیت تمام قرنطینہ مراکز میں بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کاعالمی قوتوں سے ایک مرتبہ پھر ایران سے پابندیاں اٹھانے کا پرزورمطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کے نام پر بھاری بھرکم امداد کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ علماء کرام کے اجلاس میں خواجہ آصف سے معافی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں مولانا غلام علی عارفی، علامہ خلیل احمد، مولانا راحب علی کریمی، مولانا سخاوت حسین حیدری، لخت حسنین زیدی، حکیم محمد احمد، محمد عباسی وزیری، مولانا حسین احمد نقوی، نادر علی شاہ، علامہ غلام قاسم اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button