ایران

آج پورے ایران میں وبائی بیماری سے نجات کیلئے دعا و مناجات کی گونج ہوگی

شیعت نیوز: اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیشن کاؤنسل نے ایک بیان جاری کر کے ایرانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج 20 مارچ کی شب ٹھیک آٹھ بجے ٹی وی سے براہ راست نشر ہونے والی وبائی بیماری کے خلاف دعائیہ محفل میں شامل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی فوج کا بائيولوجیکل دفاعی مشقوں کا اعلان ، ملک ميں 300 آرمی میڈیکل سینٹر قائم

کونسل کے اعلان کے مطابق وبائی بیماری کے نتیجے میں ملک میں پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر، آستان قدس رضوی کے تعاون سے ایک دعائیہ محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام ایرانی عوام کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ جاری

یہ دعائیہ محفل فرزند رسول امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شب شہادت کے موقع پر آپ کے فرزند امام علی رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس سے براہ ٹی وی چینل پر نشر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سے آنے والے زائرین کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت متنازعہ بنایا جارہا ہے، یوسف جعفری

اس روح پرور محفل میں دعائے توسل کی تلاوت ہوگی جس میں مومنین اور مسلمین اپنی اشک بار آنکھوں کے سہارے پیغمبر رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آپؑ کی آل طاہرہ کو بارگاہ خداوندی میں وسیلہ قرار دے کر بلاؤں اور مشکلوں سے نجات پانے کے لئے بارگاہ رحمٰن میں ہاتھ اٹھائیں گے۔

یہ پروگرام پاکستان کے وقت کے مطابق 9:30 بجے جبکہ بھارت کے وقت کے مطابق ٹھیک 10 بجے شب براہ راست مشہد مقدس سے نشر کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button