اہم ترین خبریںپاکستان

شہید استاد سبط جعفر زیدی ؒ کو بچھڑے سات برس بیت گئے،قاتل تاحال آزاد

شہید استاد سبط جعفر 18 مارچ 2013ء کو تکفیری دہشت گردوں کے ایک حملے میں شہید ہوئے تھے۔

شیعت نیوز: سال 2013ء میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونیوالےبین الاقوامی شہرت یافتہ سوز خوان اور شاعر اہلبیت (ع) شہید استاد سبط جعفرزیدی ؒ کی ساتویں ویں برسی عقیدت و احترا م سے منائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت چاہتی ہے کہ جن زائرین میں کرونا وائرس نہیں وہ بھی کرونا کے شکار ہو جائیں، عظمیٰ بخاری

شہید استاد سبط جعفرزیدی ؒ 18 مارچ 2013ء کو تکفیری دہشت گردوں کے ایک حملے میں شہید ہوئے تھے۔شہید سبط جعفر اردو مرثیہ کے بانیوں میں شمار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم شاعر اہلبیت (ع) بھی شمار ہوتے ہیں کہ جنہوں نے اپنی پوری زندگی میں ہزاروں سوزخوانوں اور نوحہ خوانوں سمیت شاعروں کی تربیت کی جو رہتی دنیا تک اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنے کی عالمی مہم میں حصہ لیں۔ ظریف

شہید استاد سبط جعفرزیدی ؒ تدریس کے شعبے سے وابستہ اور گریڈ 20کے سرکاری ملازم تھے ، کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سفاک دہشتگردوں نے انہیں اس وقت شہید کیا جب وہ اپنے کالج سے فرائض کی انجام دہی کے بعد اپنی انتہائی خستہ حال موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر ناصرشاہ اور علامہ شہنشاہ نقوی کا سکھر قرنطینہ سینٹر کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ

شہید استاد سبط جعفری کی برسی کے اجتماعات کا سلسلہ پورے ملک میں عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہے۔شہید سبط جعفر پرمعروف شاعر قمر حسنین زیدی کا معروف مداح اہلبیت شجاع رضوی کی آواز میں پڑھا گیا کلام نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button