اہم ترین خبریںپاکستان

نا اہل حکومت تفتان بارڈر پر زائرین کی قیمتی جانوں سے کھلواڑبند کرے، علامہ موسیٰ رضاجسکانی

اگر یہاں رکھنا تھا تو عالمی محکمہ صحت کے اصولوں کے برعکس تفتان کی گندگی میں رکھ کر ہزاروں لوگوں کی جان کو خطرہ میں کیوں ڈالا گیا۔

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صدر علامہ موسیٰ جسکانی نے زائرین کو تفتان بارڈر اور قرنطینہ سینٹر میں درپیش مشکلات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت انسانی جانوں کے ساتھ کھلواڑ بند کرے، زائرین کو بے سرو سامانی اور غیرصحت مند ماحول میں بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ ساجد علی نقوی کا کرپشن کیس میں گرفتار جنگ و جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ

انھوں نے کہا کہ روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں زائرین کی کالز آتی ہیں جس میں وہ حکومت کی نااہلی کا رونا روتے ہیں، حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے، پہلے ہمارے مرکزی عہدیداران کو بتایا گیا کہ تفتان میں چودہ دن گزارنے کے بعد انھیں گھروں کو روانہ کردیا جائے گا، لیکن اب انھیں دوبارہ دیگر مقامات پر پابند کردیا گیا ہے، اگر یہاں رکھنا تھا تو عالمی محکمہ صحت کے اصولوں کے برعکس تفتان کی گندگی میں رکھ کر ہزاروں لوگوں کی جان کو خطرہ میں کیوں ڈالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بارڈر پر خیموں اور عارضی قیام گاہوں میں موجود زائرین کسمپرسی کی حالت میں ہیں،علامہ عارف واحدی

علامہ موسیٰ جسکانی نے مزیدکہا کہ اگر عوام کی ضروریات حکومت پوری نہیں کرسکتی تو اسے اقتدار میں رہنے کا کیا حق ہے۔ اس وقت ان قرنطینہ سنٹرز میں موجود لوگوں کو مختلف امراض جیسے شوگر، بلڈ پریشر، دل کے امراض کی میڈیسن نہیں مل رہی، شوگر کے مریضوں اور بچوں کو بروقت کھانے کیلئے کچھ نہیں مل رہا، پاکستانی معزز شہریوں کے خلاف اس نارواسلوک کو بند کرانے، شکایات کے ازالہ کیلئے تمام سیاسی جماعتیں میڈیا اور مختلف انسانی حقوق کے ادارے اپنا رول ادا کریں اور قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button