اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عمران خان کا پاکستان کے قرضے معاف اور ایران پر سے پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے پر غور کرے

شیعت نیوز: وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے اور برادر پڑوسی ملک ایران پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ۔ عالمی برادری غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے پر غور کرے، قرضے معاف ہونے سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: علمائے کرام کچھ دنوں کیلئے مذہبی تقاریب کو ختم کردیں، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان جیسے غریب ممالک کے قرضے معاف کر دینے چاہیے جس کے بعد وہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کا قابل ہو سکیں گے۔وزیر اعظم کا غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے پر غور کرے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا آفتوں کا شکار ہے لیکن امریکہ شرارتوں سے باز نہیں آرہا،علامہ سید حامد علی شاہ موسوی

وزیر اعظم عمران خان نے جہاں غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کیا وہاں برادر ہمسائے ملک ایران پر سے معاشی پابندیاں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت کےاقدامات قابل تعریف ، علامہ شہنشاہ نقوی

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا ایران جیسے ملک سے اگر پابندیاں ہٹا لی جاتی ہیں توکورونا وائرس سے کافی حد تک نبرد ہو سکتے ہیں ۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، جو 170 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ کورونا وائرس کی بڑھتی تعداد نے شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈا ل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پوری دنیا میں ایسا کوئی لیڈر نہیں جو ہمارےعظیم رہبر علی خامنہ ای کے مدمقابل ہو، علامہ احمد اقبال رضوی

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 7171 افراد زندگی کی بازی ہا ر چکے ہیں ، جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد اس خطرناک وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ مہلک وائرس نے ہر جگہ کو متاثر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button