مقبوضہ فلسطین

امریکہ کا فلسطینیوں کو غیرقانونی شہری قرار دینا کھلی اشتعال انگیزی ہے۔ حماس

شیعت نیوز: امریکہ نے فلسطینی قوم کے خلاف ایک اور مجرمانہ اعلان کرتے ہوئے بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کواسرائیل کے غیرقانونی شہری قرار دینے کا اشتعال انگیز موقف اختیار کیا ہے جس پر فلسطینی قیادت کی طر ف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے امریکی وزارت خارجہ کے اس تازہ موقف کو فلسطینی قوم کے خلاف ایک نیا سیاسی جرم قرار دیا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے القدس کے فلسطینی باشندوں کو اسرائیل کے غیرقانونی شہری قرار دینے کا اعلان کھلی اشتعال انگیزی ہے۔ حماس اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل بیت المقدس کی تاریخی اور اس کی تہذیب وثقافت کومسخ کرنے کے لیے فلسطینی آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں مگر صیہونیوں اور امریکیوں کی یہ چال کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ اور اسرائیل القدس کے تاریخی تشخص کو پامال کرنےکےلیے مذموم اقدامات کرہے ہیں۔ مگرصیہونی اور امریکی مل کر بھی اپنی مجرمانہ سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں مشرقی بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کو اسرائیلی ریاست کے غیرقانونی باشندے قرار دیا گیا ہے۔ امریکی حکومت نے القدس کے فلسطینی باشندوں کو عرب باشندے یا اسرائیل کے غیرآئینی باشندے قرار دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں البادیہ کے مقام پر ایک فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کردیا۔

بیت لحم میں دیوار فاصل اور یہودی آباد کاری کے خلاف قائم کردہ کمیٹی ڈائریکٹر حسن بریجیہ نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فوج نے الفردیس قصبے میں ایک 130 مربع میٹر کا مکان مسمار کردیا جس کے نتیجے میں مکان میں موجود تمام شہری افراد جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں کھلے آسمان تلے آگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button