اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ شہنشاہ نقوی نے شہید میجر عدیل شاہد کے نام سے منسوب فلائی اوورکا افتتاح کردیا

یاد رہے کہ میجر عدیل شاہد شہید نے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے کام کی نگرانی کے دوران بارودی مواد کے دھماکے میں جام شہادت نوش کیا

شیعت نیوز: کراچی کی معروف شاہراہ راشد منہاس روڈ پر عسکری فلائی اوور کو میجرعدیل شاہد شہید کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور نے معروف شیعہ عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی اور شہید کے والد سید شاہد حسین زیدی کے ہمراہ تختی کی نقاب کشائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ ساجد علی نقوی کا کرپشن کیس میں گرفتار جنگ و جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ

واضح رہے کہ ملک کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے گلستان جوہر میں رہائش پذیر میجر عدیل شاہد شہید قوم کے ہیرو ہیں۔علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پر شہید میجر عدیل شاہد کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس ، عوام حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیرپر عمل کریں ، قاضی نیاز نقوی

یاد رہے کہ میجر عدیل شاہد شہید نے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے کام کی نگرانی کے دوران بارودی مواد کے دھماکے میں جام شہادت نوش کیا، پاکستانی قوم اپنے شہداء اور غازیوں پر فخر کرتی ہے، پاکستانی قوم اپنے شہداء کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: علامہ امین شہیدی اور علامہ احمد اقبال رضوی کا میجرعدیل زیدی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

یہ خبرلازمی پڑھیں: شھید میجر سید عدیل شاہد کی نماز جنازہ مسجد خیرالعمل انچولی میں ادا کر دی گئی

یہ خبرلازمی پڑھیں: پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید

متعلقہ مضامین

Back to top button