عراق

عراق: امریکی بربریت کا سلسلہ جاری، زیر تعمیر کربلا ايئر پورٹ پر بھی بمباری

شیعت نیوز: عراقی عوام کے خلاف امریکی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، امریکہ کے جنگی طیاروں نے حزب اللہ عراق کے ٹھکانوں پر بمباری کے ساتھ کربلا ايئر پورٹ  پر بھی بمباری کی ہے۔

کربلا ايئر پورٹ زیر تعمیر ہے جو تکمیل کے بعد عراق کا سب سے بڑا ايئر پورٹ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: حشد الشعبی کے مراکز پر امریکی بمباری، 3 افراد شہید اور 7 زخمی

مقامی ذرائع نے رائٹرز کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ امریکی حملے میں ایک شخص شہید ہوا ہے ۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے التاجی میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے حزب اللہ عراق سے متعلق پانچ اسلحہ کے ڈپو تباہ کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: التاجی فوجی اڈے پر اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر امریکہ کا رد عمل

رائٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ امریکی حملہ بدھ کی رات امریکہ کے فوجی اڈے التاجی میں ہونے والے راکٹ حملے پر کیا گیا۔ التاجی حملے میں امریکہ اور برطانیہ کے 4 فوجی ہلاک اور 26 دیگر فوجی زخمی ہوئےتھے۔

واضح رہے کہ عراق کے القائم علاقہ میں دو ماہ قبل بھی امریکہ کے ہوائی حملوں کے نتیجے میں عراق کی رضاکار فورس کے 25 افراد شہید اور51 زخمی ہوئےتھے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی بائیولوجیکل حملہ، آیت اللہ خامنہ ای کا مسلح افواج کو بھرپور انداز سے مقابلے کا حکم

واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 کوایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کو شہید کرنے کے بعد عراقیوں نے امریکی فورسز کے انخلا کا مطالبہ کیا اور عراقی پارلیمنٹ میں امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق مسودہ قانون کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button