اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ عارف واحدی کی جانب سے چیئرمین واراکین اسلامی نظریاتی کونسل کو نہج البلاغہ کا ہدیہ

نہج البلاغہ کا نسخہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین جناب ڈاکٹر قبلہ ایاز صاحب،تمام اراکین، سیکریٹری کونسل اور ڈی جی ریسرچ کو پیش کیا

شیعت نیوز: اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے دوران شیعہ علماءکونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی نے ادارہ افکار اسلامی کی جانب سے شائع شدہ نہج البلاغہ کا نسخہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین جناب ڈاکٹر قبلہ ایاز صاحب،تمام اراکین، سیکریٹری کونسل اور ڈی جی ریسرچ کو پیش کیا –

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولیعہدمحمد بن سلمان کی دبئی کی 11سالہ شہزادی کیساتھ شادی کی کوشش کا تہلکہ خیز انکشاف

علامہ عارف واحدی نے کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ سابق فاضل رکن اسلامی نظریاتی کونسل محقق دوران جناب علامہ مفتی جعفر حسین رح نے امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے خطبات،مکتوبات اور کلمات قصار پر مبنی نہج البلاغہ کا بہت خوبصورت ترجمہ اور تشریح کی تھی جس کو ادارہ افکار اسلامی نے دیدہ زیب ٹائٹل،آفسٹ کاغذ کے ساتھ اور خوبصورت انداز میں شائع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کے مسائل کے حل کیلئے روایتی اندازسے ہٹ کرسنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، علامہ ساجدنقوی

علامہ عارف حسین واحدی نےمزید کہا کہ نہج البلاغہ کا تازہ شائع یہ نسخہ آپ اراکین اسلامی نظریاتی کونسل کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں امیدہے بھرپور استفادہ ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرنے کیلئےجرات حیدر کرارؑ کو شعار بنانا ہوگا،علامہ راجہ ناصرعباس

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین جناب ڈاکٹر قبلہ ایاز صاحب اور دیگر اراکین نے نہج البلاغہ کےاس  شاندارھدیہ کو نایاب کہتے ہوئےخوشحالی کا اظہار کیا اورعلامہ عارف حسین واحدی کاشکریہ ادا کیا-

 

متعلقہ مضامین

Back to top button