اہم ترین خبریںپاکستان

کابل کی حالیہ دہشت گردی میں امریکی بغل بچوں بھارت و اسرائیل کا ہاتھ ہے، آغا حامد موسوی

افغانستان میں امن سے دہشت گردوں پر کی گئی بھارتی سرمایہ کاری ڈوب جائے گی

شیعت نیوز: سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن سے دہشت گردوں پر کی گئی بھارتی سرمایہ کاری ڈوب جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پوری دنیا میں تمام نظام فلاپ ہو چکے ہیں صرف نظام ولایت کامیابی سے چل رہا ہے، علامہ جوادنقوی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت علیؑ کے یوم ولادت پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مودی کبھی افغانستان میں امن برداشت نہیں کر سکتا، کابل کی حالیہ دہشت گردی میں امریکی بغل بچوں بھارت و اسرائیل کا ہاتھ ہے، اقوام متحدہ امن قائم کرنا چاہتا ہے تو امریکہ کو دوسرے ممالک میں مداخلت سے روکے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرنے کیلئےجرات حیدر کرارؑ کو شعار بنانا ہوگا،علامہ راجہ ناصرعباس

۔ انہوں نے کہا کہ ابھی افغان معاہدے کی سیاہی خشک نہیں ہوئی تھی کہ کابل کو خون سے نہلا دیا گیا، امریکہ دوحہ امن معاہدے کو غنیمت سمجھے اور اس کے چار نکات پر عمل کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button