اہم ترین خبریںپاکستان

شیعت نیوزنیٹ ورک کی جانب سے تمام عالم اسلام کو جشن ولادت مولائے کائنات ؑ کی مبارکباد

جگہ جگہ محافل میلاد کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور گھر گھر نذر و نیاز کا سلسلہ جاری ہے

شیعت نیوز: مولائے کائنات حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کا جشن پاکستان سمیت پوری دنیا میں انتہائی مذہبی جوش جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پورے ملک کی نجی عمارتوں، مساجد،امام بارگاہوں اور سڑکوں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے-

مولائے کائنات کی ولادت باسعادت کے موقع پرکراچی ، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پاراچنار، گلگت بلتستان، مظفرآباد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں جشن کا سماں ہے ، جگہ جگہ محافل میلاد کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور گھر گھر نذر و نیاز کا سلسلہ جاری ہے-

یہ بھی پڑھیں: اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرنے کیلئےجرات حیدر کرارؑ کو شعار بنانا ہوگا،علامہ راجہ ناصرعباس

شیعت نیوز نیٹ ورک جشن مولود کعبہ کے اس پر مسرت موقع پر اپنے تمام سامعین ناظرین اور چاہنے والوں کو دل کی گہرائی سے مبارک باد پیش کرتا ہے۔

مولود کعبہ، جانشین پیغمبر، فاتح خیبر و خندق، مولائے متقیان، مولی الموحدین، مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطاب علیہ الصلواۃ و السلام اسلامی تاریخ کی وہ درخشاں ہستی ہیں کہ جن کا کردار ہر اعتبار سے نمایاں اور ممتاز رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امہات المومنین اورحضرت زہرا ؑ ہماری آئیڈیل ہیں ،سیدہ زہرا نقوی

آپ اس دنیا میں تشریف لائے تو کعبہ میں اور مولود کعبہ کہلائے۔ سب سے پہلے جس ہستی کو دیکھا وہ رسالت مآب (ص) ہی تھے۔ آپ (ص) کے سایہ عاطفت میں ہی گھٹنوں کے بل چلے اور آغوشِ رسالت میں پرورش پا کر بالآخر میدان جہاد کے شہسوار بنے۔

مولودِ کعبہ نے کائنات کی ہرشہ کو اسلام کی ہی روشنی میں دیکھا۔ درسگاہِ نبوی میں تعلیم و تربیت پائی۔ معلم انسانیت جیسا معلم و مربی ملا۔ رہنے کو نبوت کا گھرانہ اور بود و باش کے لئے سرزمینِ وحی ملی۔ قرآنی آیات کی شانِ نزول کے چشم دید گواہ بنے

یہ بھی پڑھیں: خواتین مارچ کے پیچھے مغربی ایجنڈاکارفرما ہے، علامہ سید ناظرعباس تقوی

13رجب کی تاریخ ایک بڑی تاریخ ہے اس دن تاریخ کے اس عظیم المرتبت انسان کی ولادت ہوئی ہے جس کی تعلیمات سے آج بھی بنی نوع بشر بہرہ مند ہو رہی ہے وہ انسان جسکا دل صرف اپنوں ہی کے لئیے نہیں ہر ایک انسان کے لئیے تڑپتا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button