اہم ترین خبریںپاکستان

جیکب آباد ایک مرتبہ پھر کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گردوں کے نشانے پر

شیعہ گرینڈ الائنس کی جانب سے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی فعالیت کے خلاف 15مارچ کو مرکزی امام بارگاہ سے مقتل شہداءتک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیاہے

شیعت نیوز: جیکب آباد میں ملک دشمن کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کا نیٹ ورک زور پکڑنے لگا ہے، ماضی میں بدترین دہشت گردی کا شکاررہنے والا ضلع جیکب آباد ایک مرتبہ پھر تکفیری دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے خطرناک دہشت گرد حفیظ پندرانی، موسیٰ فاروقی اور ابراہیم بروہی کا گروہ ایک مرتبہ پھر جیکب آباد میں فعال ہوچکاہےجس کی وجہ سے شہر کا امن پھر خطرے میں پڑچکاہے۔

یہ بھی پڑھیں: پوری دنیا میں تمام نظام فلاپ ہو چکے ہیں صرف نظام ولایت کامیابی سے چل رہا ہے، علامہ جوادنقوی

شیعہ گرینڈ الائنس کی جانب سے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی فعالیت کے خلاف 15مارچ کو مرکزی امام بارگاہ سے مقتل شہداءتک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیاہے، شیعہ گرینڈ الائنس کی جانب سے بیان میں کہاگیاہے کہ لاڑکانہ ڈویژن کی پولیس انتظامیہ دہشت گردوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی پشت پناہی کررہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اب تک چار ہزار زائرین میں سے کسی ایک میں بھی وائرس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، شیخ میرزاعلی

بیان میں مزید کہاگیاہے کہ بدنام زمانہ دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کا دست راست کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی ضلع جیکب آباد کا صدر محمد موسیٰ فاروقی شہر میں کسی نئی دہشت گرد کاروائی کی پلاننگ میں مصروف ہے ، اگر جیکب میں مزید کوئی دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری پولیس انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مزید 20 سعودی شہزادوں کو گرفتار کرلیا

شیعہ گرینڈ الائنس کی جانب سےکہاگیاہےکہ جیکب آباد میں سانحہ شب عاشورا میں شہید ہونے والے 28شہداءکے ورثاءآج بھی انصاف کے منتظر ہیں، ریاستی ادارے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانےمیں تاحال ناکام ہیں ۔گورنر، وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ ، ڈی جی رینجرز جیکب آباد کی حساس صورتحال کا فوری نوٹس لیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button