امہات المومنین اورحضرت زہرا ؑ ہماری آئیڈیل ہیں ،سیدہ زہرا نقوی
شیعت نیوز: وجود زن اللہ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے، اللہ نے عورت کو بے پناہ صلاحتیں دے کر کائنات میں خلق کیا۔ 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے، مگر پاکستان میں اس دن کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے ’’عالمی یوم خواتین‘‘ کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرنے کیلئےجرات حیدر کرارؑ کو شعار بنانا ہوگا،علامہ راجہ ناصرعباس
انہوں نے کہا کہ پروردگارعالم نے خاتون کو ایک مقام دے کر کائنات میں بھیجا اور پاکستان میں گزشتہ برس جو کیا گیا وہ تشویشناک تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے آئیڈل امہات المومنین ہیں، ہمارے لئے آئیڈل حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی ایما پر سعودی عدالتوں میں 40 بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف عدالتی کارروائی
سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہر میدان میں نمایاں ہیں، وہ بہترین بیٹی، عظیم بیوی، شاندار ماں کے رتبے پر فائز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عورت مارچ کے نام پر سڑکوں پر نکلنے والی عورتوں نے عجیب و غریب نعرے لگائے، مگر وہ یاد رکھیں اس سرزمین کو فاطمہ جناح نے آزاد کروایا، ہم کبھی بھی مغربی پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہوں گی۔ ہم ہر میدان میں ہراول دستہ ہیں، سیاست ہو یا مذہب، تدریس ہو یا درس، پاک سرزمین کی مائیں، بیٹیاں سب سے آگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عورت مارچ سے پھیلنے والی بے حیائی کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے، علامہ جواد نقوی
سیدہ زہر نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین اپنی عفت و حیا کا خیال رکھتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پروپیگنڈے کو ناکام بنا دیں گے جس میں خواتین کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مغربی پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہوں گے۔







