خواتین مارچ کے پیچھے مغربی ایجنڈاکارفرما ہے، علامہ سید ناظرعباس تقوی
پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور اس میں ہم کسی اسلام کے منافی نعرے کو اور نہ کسی موومنٹ کو برداشت کریں گے۔

شیعت نیوز: ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں منعقدہ سمینار بعنوان اسلام میں خواتین کی ذمہ داریاں سے خطاب کرتے ہوئےشیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظرعباس تقوی نے کہاکہ اسلام نے خواتین کے جو حقوق بیان کئے ہیں وہ کسی اور مذہب میں موجود نہیں ہیں، پاکستان میں جو این جی اوز حقوق نسواں کے نام پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کر رہی ہیں درحقیقت یہ مغرب کا ایجنڈا ہے، پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور اس میں ہم کسی اسلام کے منافی نعرے کو اور نہ کسی موومنٹ کو برداشت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرنے کیلئےجرات حیدر کرارؑ کو شعار بنانا ہوگا،علامہ راجہ ناصرعباس
علامہ سید ناظرعباس تقوی کا کہنا تھا کہ ہم ملک بھر میں خواتین کے ساتھ ہونے والی زیاتیوں جس میں خواتین پر گھریلو تشدد، کاروکاری کے نام پر اُن کا قتل یا زیاتی جیسے واقعات ہوں ہم ان تمام واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اسلام میں بھی ان چیزوں کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام نے جو عزت اور وقار خواتین کو دیا اُس کی مغرب میں کوئی مثال نہیں ملتی، دور جاہلیت میں لڑکی کو زندہ درگور کر دینا اور لڑکی کو پستی کی نشانی سمجھا جاتا تھا، یہ اسلام ہے کہ جس نے عورت کو اس مقام پر پہنچایا کہ کائنات کی سب سے محبوب ترین ہستی حضرت محمد مصطفی صلی علیہ وآلہ وسلم نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی تعظیم میں کھڑے ہوکر عورت کے احترام کو معاشرے میں واضح کیا کہ عورت معاشرے کا ایک اہم ترین ستون ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت ابو طالب ؑ کے منکریا تو رسولؐ و آل رسولؑ سے بغض رکھتے ہیں یا کسی کے ایجنٹ ہیں، علامہ نیاز نقوی
علامہ سید ناظرعباس تقوی نے کہا کہ پیغمبر اکرم (ص) کے دور میں ہونے والی جنگوں میں خواتین کا کردار مثالی ہے، خود واقعہ کربلا کے بعد نواسی رسول (س) کا کردار پوری دنیا میں خواتین کی رہنمائی کرتا ہے، پاکستان میں خواتین کے حقوق پر شور مچانے والی این جی اوز کا ایجنڈا خواتین کو فحاشی کی طرف راغب کرنا ہے ورنہ پاکستان کے آئین میں خواتین کے حقوق موجود ہیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خواتین اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، چاہے وہ ہمارے ملک کے دفاعی میدان ہوں یا کھیل کے میدان خواتین اپنا بھرپور کردار کر رہی ہیں، کس نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے، سوائے ایک مخصوص طبقے کے جو خواتین کا احتصال کر رہا ہے، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو آزادی آئین اسلام نے دی ہے اس کے تحفظ کے لئے مزید قانون سازی کی جائے۔