دنیا

تیونس میں امریکی سفارت خانے کے باہر خود کش دھماکہ ، 2 ہلاک

شیعت نیوز: تیونس کے دارالحکومت میں واقع امریکی سفارت خانے کے باہر خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک زوردار دھماکہ ہوا ہے، خود کش دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کابل میں شہید عبدالعلی مزاری کی برسی کے موقع پر فائرنگ اور دھماکہ

تیونس کے دارالحکومت میں ہونے والے دھماکے میں سفارت خانے کے پولیس گارڈ سمیت 6 افراد زخمی ہوئے لیکن حکام کی جانب سے کسی ہلاکت کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار شخص نے خود کو سفارت خانے کے اندر داخل ہونے میں ناکامی پر دھماکے سے اُڑا لیا۔

یہ بھی پڑھیں : صوبہ ادلب میں جنگ بندی پر روسی صدر اور بشار الاسد کی گفتگو

دھماکے کے بعد کئی پولیس اہلکاروں کو زخمی حالت میں سڑک پر گرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مزید نفری کو جائے وقوع پر بھیج دیا گیا ہے، امریکی سفارت خانے کو چاروں جانب سے گھیرے میں لے کر ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے نہایت نزدیک زور دار دھماکہ ہوتا ہے جس میں پولیس اہلکار زخمی بھی ہوتے ہیں۔ جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیموں کو جاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button