اہم ترین خبریںپاکستان

بازیابی کے بعد ملتان پہنچنے پر سابق مرکزی صدر آئی ا یس او یافث ہاشمی ایڈوکیٹ کا شاندار استقبال

استقبال کیلئے آنے والے افراد سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے یافث نوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جب کربلا سے وابستگی ہے تو اپنے آپ کو مشکلات کے لیے آمادہ کرلینا چاہیے

شیعت نیوز: سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اور ملتان بارایسوسی ایشن یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ 6ماہ اور 26دن کی جبری گمشدگی کے بعد رہا ہوکر اپنے گھر ملتان پہنچے تو سابقین، آئی ایس او، مجلس وحدت مسلمین اور اہل علاقہ کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کےپیش نظر تعلیمی سرگرمیوں میں تعطل باعث نقصان وقابل تشویش ہے، سید ذیشان حیدر شمسی

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، مولانا جواد حسین خان، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فنانس عاطف سرانی، صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب ثقلین نقوی، جواد جعفری، ڈویژنل صدر محمد شہریار، مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی صدر مرزا وجاہت علی اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر یافث نوید ہاشمی کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گل پاشی بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالم اسلام کو بھارتی مسلمانوں کے درد کا ادراک کرنا چاہیے، علامہ مبشرحسن

استقبال کیلئے آنے والے افراد سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے یافث نوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جب کربلا سے وابستگی ہے تو اپنے آپ کو مشکلات کے لیے آمادہ کرلینا چاہیے، اگر آپ کربلا کے راہی ہیں تو مشکلات آپ کے سفر میں آئیں گی، میری بازیابی اور رہائی میں پوری قوم نے آواز بلند کی جس پر میں پوری قوم کا شکر گزار ہوں، میری قوم جب میرے لیے دعائیں کرتی تھی تو مجھے محسوس ہوتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدرپاکستان ،وزیر اعظم واعلیٰ حکومتی شخصیات کا آیت اللہ خامنہ ای کے بھارتی مظالم کیخلاف بیان کا خیرمقدم

اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی نے یافث نوید ہاشمی اور اُن کی فیملی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ایک ایسے اسارت کے امتحان سے گزرے ہیں جہاں صرف جرم ولایت ہے، ہمارا اس کے سوا کوئی جرم نہیں کہ ہم ہر ظالم کے خلاف اور مظلوم کے حامی ہیں، ہمارا جرم کربلا سے وابستگی ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہم کربلا والے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button