مشرق وسطی

شام کے صوبے لاذقیہ میں دہشت گردوں کے 2 ڈرون تباہ

شیعت نیوز: شام کے صوبے لاذقیہ میں شامی ایئر ڈیفنس نے دہشت گردوں کے 2 ڈرون تباہ کر دیے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ادلب صوبے سے اڑان بھرنے والے دہشت گردوں کے 2 ڈرونز کو صوبے لاذقیہ  کے الجبلہ علاقے میں تباہ کردیا گیا۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران دہشت گردوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے ادلب صوبے کی صورتحال کشیدہ ہوئی اور اس علاقے پر ترکی کی جارحیت اور ترکی اور شامی فوجیوں کے مابین جھڑپوں نے جاری کشیدگی میں اضافہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : ادلب میں روس اور ترکی کے درمیان فائربندی کے لیے معاہدہ طے

اس سے قبل شامی فوج اور دہشت گردوں کے مابین شدید جھڑپوں کے ساتھ ہی شام کی وزارت دفاع کے ایک ذریعہ نے کہا تھا کہ ادلب کو نو فلائی زون قرار دیا گیا ہے۔ اس اعلان کے بعد ادلب کی فضائی حدود میں ہر قسم کے طیارے، جنگی طیارے اور جاسوس طیاروں کی پرواز ممنوع ہے اور جوکوئی بھی اس کی خلاف ورزی کرے اسے دشمن کا طیارہ سمجھ کر تباہ کردیا جائے گا۔

دوہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حالات کا رخ صیہونی حکومت کے حق میں موڑنے کے لئے شام میں بحران پیدا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ادلب کے بعد غاصب امریکیوں کی باری ہے۔ صدربشار اسد

شامی افواج نے ایران کی فوجی مشاورت، اور روس نیز استقامتی محاذ کے تعاون سے داعش کو مکمل شکست دے کر اپنے سبھی علاقے اس خطرناک دہشت گرد گروہ سے آزاد کرالئے اور اب شام میں کوئی علاقہ داعش کے تسلط میں نہیں ہے۔

داعش کو ختم کرنے کے بعد شامی افواج نے دیگرتکفیری دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیاں شروع کیں اور اب دہشت گردوں کے آخری گڑھ ادلب کی جانب تیزی سے پیشقدمی کررہی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button