دنیا

کورونا وائرس سے امریکی معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ

شیعت نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلیم کیا ہے کہ کورونا وائرس سے امریکی معیشت کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے ہفتے گرنے کے بعد امریکہ کے صدر ٹرمپ نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ الیکشن کے اس برس میں کورونا سے امریکی معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی انیس ریاستوں کی صدر ٹرمپ کے خلاف درخواست دائر

کورونا وائرس سے امریکہ میں اموات مسلسل بڑھ رہی ہیں جس سے اسٹاک مارکیٹ بھی مسلسل دوسرے ہفتے مندی کا شکار ہے۔ جبکہ ایئر لائن انڈسٹری کو وائرس سے 113 ارب ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔

ایس اینڈ پی فائیو ہنڈریڈ انڈیکس 3 فیصد سے بھی نیچے جا گرا ہے، ایئر لائنز کے شیئر کی قدر سب سے زیادہ گری ہے جبکہ صنعتی، مالیاتی اور انرجی اسٹاک بھی بری طرح مندی کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس سے اٹلی میں 109 اور امریکہ میں 11 ہلاکتیں، امارات کے تمام اسکول بند

کورونا کے سبب دنیا بھر میں لوگوں نے بیرون اور اندرون ملک سفر میں کمی کر دی ہےجس سے ایئر لائن انڈسٹری سب سے زیادہ متاثر ہے، جبکہ اپنی منزلوں پر جانیوالے جہازوں کی اکثر نشستیں خالی ہیں اور ایئرپورٹ اجڑ گئے ہیں۔

کورونا سے ایک کے بعد دوسری صنعت متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، وائرس سے امریکہ کی ریاست میری لینڈ بھی متاثر ہوئی ہے۔

ریاست کے گورنر کے مطابق اوورسیز سے آنیوالے شخص کے ذریعے بیماری پھیلی ہے جبکہ کیلی فورنیا میں ایمرجنسی نافذ ہے جہاں ساحل پر ایک جہاز کو روک لیا گیا ہے اور اس کے 2500 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button