دنیا

کرونا وائرس سے اٹلی میں 109 اور امریکہ میں 11 ہلاکتیں، امارات کے تمام اسکول بند

شیعت نیوز: چین میں ہر چند کہ کرونا کا زور ٹوٹ گیا تاہم کورونا تیزی کے ساتھ دنیا کے دیگر ممالک میں پھیل رہا ہے اور اب تک 81 ممالک اس کا شکار ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 109 جبکہ اس وبا سے متاثرین کی تعداد 3089 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس، زائرین کے خلاف پروپگینڈا مسلکی تفریق کا بھی باعث بن رہاہے، علامہ رضی جعفر

قومی شہری سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ ینجیلو بوریلی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 116 لوگوں کا اس بیماری سے کامیاب علاج کیا جا چکا ہے۔ لیکن ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 109 تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب امریکہ میں بھی کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے اورامریکہ کے کیلیفورنیا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔جبکہ ریاست کیلیفورنیا میں وائرس کی وجہ سے پہلی ہلاکت کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زائد آل نہیان کورونا وائرس میں مبتلا

71 سالہ شخص کیلیفورنیا کے ساحل پر لنگر انداز بحری جہاز میں میکسکو جانے کے لیے سوار ہوا تھا جو کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگیا، جس کے بعد عملے اور مسافروں میں بھی وائرس کی علامتیں ظاہر ہونے پر جہاز کو واپس جانے سے روک دیا گیا ہے۔

ادھرمتحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے باعث تمام اسکولوں کو ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس دنیا کے 81 ممالک میں پہنچ چکا ہے جس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 3 ہزار 200 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button