اہم ترین خبریںایران

بھارتی حکومت مسلمانوں کیخلاف جاری شرمناک واقعات فوری روکے، آیت اللہ خامنہ ای

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہندوستان میں انتہا پسند عناصر کے ہاتھوں بھارتی مظلوم مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

شیعت نیوز: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حالیہ دنوں میں ہندوستانی مسلمانوں کے قتل عام ، ان کی املاک اور مساجد کو نذرآتش کرنے اور بھارتی حکومت کی عدم توجہی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ کمال کاایران میں پھنسے زائرین کو حکومت کی جانب سےسہولیات کی عدم فراہمی پر اظہارتشویش

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہندوستان میں انتہا پسند عناصر کے ہاتھوں بھارتی مظلوم مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں:جبری لاپتہ سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث ہاشمی ایڈوکیٹ بازیاب

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ بھارت میں اس قتل عام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے ان شرمناک واقعات کو فورا روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی مسلمانوں پر مظالم اور قتل عام کیخلاف ایم ڈبلیوایم کل بروز جمعہ یوم احتجاج منائےگی،علامہ مقصودڈومکی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے مطابق یہ بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ انتہا پسند ہندوؤں اور ان کی حامی تنظیموں پر روک لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلامی تحریک کے ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی سے رابطے،آئینی حقوق کیلئےمشترکہ جدوجہد کا عزم

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے دفتر اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری ٹوئٹر پیغام میں کہاگیا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل رنجیدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:زائرین کی مشکلات ،ایم ڈبلیوایم رہنما اسدنقوی کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات

انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہاکہ حکومت ہندوستان کو چاہئے کہ انتہا پسند ہندوؤں اور ان کی حامی تنظیموں پر روک لگائے اور مسلمانوں کا قتل عام بند کروا کر عالم اسلام میں خود کو تنہا پڑ جانے سے بچائے

متعلقہ مضامین

Back to top button