اہم ترین خبریںپاکستان

مصطفیٰ کمال کاایران میں پھنسے زائرین کو حکومت کی جانب سےسہولیات کی عدم فراہمی پر اظہارتشویش

پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کو وطن واپسی میں سخت مشکلات کا سامنا ہے

شیعت نیوز:برادر پڑوسی ملک ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے پھنسے ہوئے زائرین کوحکومت پاکستان کی جانب سے مناسب سہولیات کی عدم فراہمی پر چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جبری لاپتہ سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث ہاشمی ایڈوکیٹ بازیاب

پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کو وطن واپسی میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، لوگوں کے پاس پیسے ختم ہوچکے ہیں، کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی قلت ہے، زائرین میں بوڑھے افراد اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے زائرین کو کرونا وائرس سے بچا کر صحیح سلامت ملک واپس لانے کے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی تحریک کے ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی سے رابطے،آئینی حقوق کیلئےمشترکہ جدوجہد کا عزم

سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایران میں قائم پاکستانی ایمبیسی کی جانب سے زائرین کے مسائل حل نہیں کئے جا رہے، صرف سرحدیں بند کردینا مسئلے کا حل نہیں بلکہ کرونا وائرس کی تشخیص کرکے ایران میں پھنسے تمام پاکستانیوں کو صحیح سلامت وطن واپس لانا حکومت وقت کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے، نیز اگر کوئی پاکستانی شہری وائرس کا شکار ہو بھی جائے تو اسے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بناکر مکمل صحتیابی تک ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔

 

مماثل خبر

یہ خبرلازمی پڑھیں: ایران میں پھنسے زائرین کی فوری وطن واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکا دیا گیا

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button