اہم ترین خبریںپاکستان

جبری لاپتہ سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث ہاشمی ایڈوکیٹ بازیاب

الحمد اللہ یافث یاشمی مکمل صحت مند ہیں، اپنے معصوم بیٹے اور بیٹی کو دیکھ کر وہ فرط جذبات پر قابو نا رکھ سکے ،اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔

شیعت نیوز: جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنز اور مجلس وحدت مسلمین کی اعلیٰ قیادت کی بھرپور کوششوں کی بدولت جبری طورپر گمشدہ سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی ایڈوکیٹ بازیاب ہوگئے ہیں۔ یافث ہاشمی کو اسلام آباد میں ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی تحریک کے ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی سے رابطے،آئینی حقوق کیلئےمشترکہ جدوجہد کا عزم

تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور سابق صدر ملتان بار ایسوسی ایشن یافث نوید ہاشمی کوایڈوکیٹ کو 6ماہ قبل اسلام آباد سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں پھنسے زائرین کی فوری وطن واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکا دیا گیا

یافث نوید ہاشمی ایڈوکیٹ کی بازیابی کیلئے ان کے اہل خانہ ، معصوم بچوں سمیت جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنز اور مجلس وحدت مسلمین نے ملتان سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیئے ، متعدد بار وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے گھر کے باہر بھی دھرنے دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: رہنما شیعہ علماءکونسل علامہ عارف واحدی کی صدرمملکت عارف علوی سے ملاقات، زائرین کو درپیش مشکلات پر گفتگو

یافث نوید ہاشمی ایڈوکیٹ کو6ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد آج اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ اور ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی عوام کا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف تہران میں بھارتی سفارتخانے پر احتجاج

الحمد اللہ یافث یاشمی مکمل صحت مند ہیں، اپنے معصوم بیٹے اور بیٹی کو دیکھ کر وہ فرط جذبات پر قابو نا رکھ سکے ،اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button