اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی اتھارٹی اور تحریک فتح کا امریکہ سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

شیعت نیوز: فلسطینی اتھارٹی اور تحریک فتح نے امریکہ کے ساتھ رابطوں اور ’’ صدی کی ڈیل‘‘ پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحریک فتح کی انقلابی کونسل کے ترجمان اسامہ القواسمی نے امریکہ کے ساتھ صدی کی ڈیل کے حوالے سے رابطوں سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے صدی کی ڈیل منصوبے کے حوالے سے تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی کا موقف اصولی اور ناقابل تغیر ہے۔ صدی کی ڈیل میں کوئی ایک بھی مثبت پہلو نہیں۔ اس لیے اس پرکسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں : صدی کی ڈیل کا منصوبہ ناکام اور اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم نے متفقہ طورپر امریکی صدی کی ڈیل منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔ یہ منصوبہ فلسطینی قوم کے نزدیک کوڑے دان میں ڈالے جانے کے قابل ہے۔ اسے کسی صورت میں قابل قبول قرار نہیں دیا جا سکتا۔

القواسمی کا کہنا ہے کہ امریکی منصوبہ فلسطینی قوم کے خلاف نسل پرستانہ اپاتھائیڈ نظام مسلط کرنے کی کوشش ہے۔ جہاں تک اس منصوبے میں فلسطینی ریاست کی بات ہے تو وہ سراسر دھوکہ اور فراڈ ہے۔

دوسری جانب غرب اردن کے فلسطینیوں نے آج صیہونی حکومت کی فوجی عدالت میں اسیر فلسطینی قیدی پر مقدمہ چلائے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

اناتولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے فلسطینیوں نے آج صحافیوں کی یونین کی درخواست پر جنین شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسیر فلسطینی صحافی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھےقدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ آج اسرائیل کی فوجی عدالت میں سوشل میڈیا پر عوام کو ورغلانے کے بے بنیاد الزام تحت اس فلسطینی صحافی پرمقدمہ چلایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button