اہم ترین خبریںدنیا

شام میں 34 ترک فوجیوں کی ہلاکت پر اسرائیل کا تعزیتی پیغام

شیعت نیوز: اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک پیغام میں ترکی کو شامی سرزمین پر ادلب میں دہشت گردوں کے ہمراہ اس کے 34 فوجیوں کی ہلاکت پر باقاعدہ تعزیتی پیغام ارسال کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترکی کے دارالحکومت استنبول میں واقع اسرائیلی سفارت خانے نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ادلب کے اندر دہشت گردوں کے ہمراہ ترکی کے 34 فوجی مارے جانے پر لکھا ہے کہ اسرائیلی سفارت خانہ ترک فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ سے شدید غمزدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں ترکی کو بھاری نقصان کا سامنا، 33 ترک فوجی ہلاک

ترک حکام کے لئے اسرائیلی سفارت خانے کے اس تعزیتی پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ہم اس حملے میں زخمی ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی اور ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ترک حکومت نے اعلان کیا تھا کہ شامی صوبے ادلب میں اس کے ایک فوجی قافلے پر ہوائی حملہ کیا گیا ہے جس میں اس کے 34 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جو ترکی کے صوبے ھاتای میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا نے اسرائیل میں تباہی مچادی، 3 دن میں 1500صیہونی بیمار

دوسری طرف روسی وزارت دفاع نے بھی یہ اعلان کیا تھا کہ ترک فوجی دہشت گردوں کے خلاف شامی افواج کے ہوائی حملے میں ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جبکہ روسی جنگی طیاروں نے شامی افواج کے ہوائی حملے کے دوران کوئی کارروائی انجام نہیں دی۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہلاک و زخمی ہونے والے ترک فوجی اپنی چوکیوں سے باہر اور دہشت گردوں کے کیمپس میں موجود تھے جبکہ ترک فوج نے دہشت گردوں کے کیمپس میں اپنے فوجیوں کی موجودگی کی اطلاع بھی نہیں دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button