دنیا

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

شیعت نیوز: ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ مہاتیر محمد نے ملائیشیا کے بادشاہ کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔

رائٹرز خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے 95 سالہ وزیراعظم مہاتیر محمد نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اقتدار منتقل کرنے کا اعلان کردیا

عالمی ذرائع کا کہنا ہےکہ مہاتیر محمد کی جماعت ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور مہاتیر محمد کا استعفیٰ نئی حکومت کے قیام کی کڑی ہے جس میں انور ابراہیم کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

گزشتہ دنوں مہاتیر محمد نے کہا تھا کہ وہ نومبر 2018 میں ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے تاہم ان کے اتحادی انور ابراہیم نے ان کے فیصلے سے عدم اتفاق کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز سے ملائشیا کے سیاسی حلقوں میں ان کے استعفیٰ کے حوالے سے چہ میگوئیاں ہو رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : مہاتیر بن محمد نے قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کو کھلی جارحیت قرار دے دیا

عرب میڈیا کے مطابق 94 سالہ مہاتیر محمد اور 72 سالہ انور ابراہیم کے درمیان اختلافات نے گزشتہ ہفتے شدت اختیار کی جس کے بعد ملائیشین وزیراعظم نے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

مہاتیر محمد اور انور ابراہیم نے مئی 2018 کے انتخابات میں اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑا اور ملک میں 60 سال سے برسرار اقتدار جماعت کا خاتمہ کردیا تاہم مہاتیر محمد اور انور ابراہیم کے درمیان کشیدگی میں گزشتہ ماہ بڑھی جب ملائیشین وزیراعظم نے طے شدہ وقت میں اختیارات انور ابراہیم کو سونپنے سے انکار کردیا۔

یاد رہے کہ مہاتیر محمد 1981سے2003 تک اور پھر 2018 میں وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button