اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام سکھرمیں سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس کاشاندارانعقاد

علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت نے سیدہ کائنات کے گھر کو رہتی دنیا تک کے لئے عظیم اور بابرکت گھرانہ قرار دیا

شیعت نیوز: عالمی یوم مادرولادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا(س) کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع سکھرکے زیر اہتمام المہران کلچرل سینٹر میں عظیم الشان سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی، صوبائی رہنماء سید علی حسین نقوی، چوہدری اظہر حسن، علامہ علی بخش سجادی،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجادجعفری ،صوبائی رہنماء محترمہ شبانہ میرانی سمیت دیگر رہنماؤں اور ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کشمیرمیں اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے جوفلسطین میں اسرائیل کی ہے ،علامہ حامد موسوی

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما نرگس سجاد جعفری نے کہاکہ سیرت سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا ہر دور کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، جناب سیدہ ؑ کی مقدس ہستی معاشرے میںموجود خواتین کے طبقات کیلئے رول ماڈل ہیں، انہوںنے بیٹی، بیوی اور ماں کی حیثیت سے ایسی مثالی زندگی گذاری جو تاقیامت کیلئے کی روشن مثال ہے ، انہوں نے مزید کہاکہ دخترپیغمبر اکرم ؐ کی سیرت مبارکہ آج کے اس پرآشوب اور مغربی ثقافتی یلغار کےشکار معاشرے میں خواتین کے تحفظ کی ضمانت ہے ۔ معاشرے کی تعلیم و تربیت اور تعمیر و ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرنے کے لئے خواتین کو سیدہ کائنات کی زات مبارک سے تمسک کرنا ہوگا اور اسی صورت ایک بہترین اور خوبصورت معاشرے کا قیام ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شامی فوج کی ادلب میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی ، دو علاقے آزاد

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شیعہ و سنی علماء ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے بھر پر کردار ادا کرتے ہوئے مذہبی جنونیت کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ سیدہ کائنات سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ذات مبارک تمام عالم انسانیت باالخصوص خواتین کے لئے عملی نمونہ ہے۔علامہ باقر زیدی نے کہا کہ سیدہ کائنات نے جہاں دین اسلام میں تعلیم و تربیت کے لئے زریں اصول وضع کئے وہیں دختر رسول نے دین اسلام کی ترویج اور اس کے دفاع کے لئے بھی اہم کردار ادا کرتے ہوئے عملی اور انقلابی اقدامات بھی کئے،جس کی نظیر میدان کربلا میں خاندان اہلبیتؑ کی بیش بہا قربانیوں کی صورت میں ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین ناگزیر ہو چکا ہے، شیخ مرزاعلی

معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفرنقوی کا کہنا تھا کہ عالمی اسلامی تحریکوں کے بانی اور دیگر قائدین کی زندگی کا مطالعہ کیا جائے تو ان عظیم انسانوں کی تربیت کرنے والی ان کی ماؤں نے تربیت اولاد اور تربیت معاشرہ کے حوالے سے سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام علیہا کی تعلیمات کو اپنا اصول بنایا۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت نے سیدہ کائنات کے گھر کو رہتی دنیا تک کے لئے عظیم اور بابرکت گھرانہ قرار دیا۔سیدہ کائنات کے گھرانے کے ایک ایک فرد نے اپنی اپنی ذات سے علم و فراست کے وہ چشمے روشن کئے کہ جو رہتی کائنات تک عشق و معرفت اور جہد مسلسل کے متلاثی انسانوں کو سیراب کرتے رہیں گے۔علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ راہ خدا میں اپنی ذات اپنی جان اپنی اولاد قربان کر دینا سیدہ کائنات کی تعلیمات اور ان کے گھرانے کا ہی مظہر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button