اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

امریکی سازشوں کے توڑکیلئےبہترین آپشن اسلامی بلاک کی تشکیل ہے،پیر اعجاز احمد ہاشمی

انہوں نے کہا کہ او آئی سی اپنا کردار ادا کرتی تو اب تک کشمیر اور فلسطین کے مسلمان آزادی کی فضاوں میں رہ رہے ہوتے

شیعت نیوز: ٹرمپ کا آج سے شروع ہونیوالا دورہ بھارت واضح کر رہا ہے امریکہ تمام اسلام دشمن ریاستوں کا سرپرست ہے، پاکستان کو سفارتکاری کے ذریعے امریکی سازشوں کا توڑ کرنا ہوگا، اس مقصد کیلئے بہترین آپشن اسلامی بلاک کی تشکیل ہے، کیونکہ او آئی سی ایک مردہ گھوڑا ہے، یہ تنظیم مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں اب تک ناکام رہی ہے، اس بے جان تنظیم کو اب خیرباد کہہ دینا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔

یہ بھی پڑھیں: حساس ادارے کی کاروائی ، کالعدم سپاہ صحابہ مفتی ابرار گروپ کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کو اپنا کردار مضبوط بنانا ہوگا، حد تو یہ ہے کہ بھارت نے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کو پائمال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کر دی، مگر امت مسلمہ کوئی موثر ردعمل نہیں دے سکی، لیکن ترکی کے صدر طیب اردگان نے پاکستان کی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے جس جراتمندانہ انداز سے کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے، بھارت کو وہ برداشت نہیں ہوا اور ترکی کے سفیر کی طلبی اور امریکی صدر کا دورہ یہ بتا رہا ہے کہ وہ کشمیر پر اپنے مظالم کی امریکی حمایت حاصل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کی جانب سے روندوکے 600زلزلہ زدگان میں کمبل اور رضائیوں کی تقسیم

پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں بھی پاکستان کو الجھایا گیا، عالمی طاقتوں نے اپنے مفاد کیلئے پہلے دہشتگردوں کو پالا اور پھر انہیں دہشت گردوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر ایک سازش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی اپنا کردار ادا کرتی تو اب تک کشمیر اور فلسطین کے مسلمان آزادی کی فضاوں میں رہ رہے ہوتے مگر افسوس تو یہ ہے کہ بھارت اور اسرائیل کیساتھ کئی مسلم ممالک سفارتی اور تجارتی تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں، مسئلہ کشمیر کیلئے امت مسلمہ کو اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button