اہم ترین خبریںپاکستان

محترمہ نصرت زہرااصغریہ خواتین علم و عمل تحریک پاکستان کی مرکزی صدر منتخب

اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک پاکستان کا چوتھا سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان تربیت اولاد و یوم فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اندرون سندھ کے شہر خیرپور میرس میں اختتام پذیر ہوگیا۔

شیعت نیوز: مرکزی کنونشن کے آخری روز محترمہ نصرت زہرا کو اکثریت رائے سے ایک بار پھر اصغریہ خواتین علم وعمل تحریک کا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا، اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک پاکستان کا چوتھا سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان تربیت اولاد و یوم فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اندرون سندھ کے شہر خیرپور میرس میں اختتام پذیر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: اصغریہ آرگنائزیشن کا 33 واں مرکزی کنونشن 27 مارچ سے بھٹ شاہ میں منعقد ہوگا، غلام رضا جعفری

تفصیلات کے مطابق اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک پاکستان کا چوتھے سالانہ مرکزی کنونشن کے آخری روز جلسہ عام بعنوان یوم فاطمہ زہرا سلام اللہ علہیا کا انعقاد علمدار محلہ بنگل خان چانڈیو خیرپور میرس میں کیا گیا، جس میں سندھ بھر سے اصغری خواتین نے شرکت کی، جلسے کی صدارت اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چیئرمین انجینئرسید حسین شاہ موسوی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمانی انتخابات میں بھرپور شرکت پر رہبر انقلاب اسلامی کا ایرانی عوام کا تہہ دل سے شکریہ

جلسہ عام میں معلمہ طاہرہ راجپر، معلمہ بتول فاطمہ قمی، نصرت زہرا علی، اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر سید شکیل شاہ حسینی نے خطاب کیا، اس موقع پر سال بھر میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے یونٹس، اضلاع اور کارکنان و رہنماؤں کو اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف جیسے عوامل بھی استعمار کے شیطانی حربے ہیں، علامہ ساجد علی نقوی

جلسہ عام کی روایت کے مطابق اصغریہ خواتین تحریک کی مرکزی صدر نصرت زہرا نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے اپنی کابینہ سمیت استعفٰی کا اعلان کیا۔ جلسے عام سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے انجنئیر حسین موسوی نے اصغریہ خواتین تحریک کی نئی مرکزی صدر کیلئے ہونے والے الیکشن نتائج کا اعلان کیا، جس کے مطابق اکثریت رائے سے نصرت زہرا کو ایک بار پھر نئے سال کیلئے اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک کی مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا، اصغری خواتین کارکنان نے پُرجوش انداز سے نومنتخب مرکزی صدر نصرت زہرا کا استقبال کرتے ہوئے انہیں اسٹیج تک پہنچایا، جہاں ان سے حلف وفاداری لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button