اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کی ریاستی دہشت گردی، فلسطین میں پانچ شہری شہید و زخمی

شیعت نیوز: غزہ کی پٹی میں اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری کے دوران تین فلسطینی شہری کو شہید و زخمی کردیاجبکہ مقبوضہ بیت المقدس میں بھی مسجد اقصیٰ کے قریب باب الاصباط میں فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوج کی غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں عبسان کے مقام پر دو فلسطینیوں پرتوپ کے گولے داغے جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ان کی مدد کو آنے والے تین دیگر فلسطینیوں پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ بھی زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے تصدیق کی کہ فلسطینی نوجوان کو گولی مارنے کے بعد جان بوجھ کر خون میں لت پت مرنے کے لیے وہیں چھوڑ دیا گیا اور اسے کوئی طبی امداد مہیا نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

عبرانی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی فوج کی طرف سے بیان کردہ کہانی نشر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دو فلسطینی نوجوان غزہ کی سرحد کے قریب بم نصب کررہے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمت کاروں کے مکانات مسمار کرنے کا صیہونی فیصلہ

تفصیلات کےمطابق فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید و زخمی ہونے والے نوجوان تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے شہید اور زخمی کو اُٹھا کر اسپتال پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : صدی کی ڈیل کا منصوبہ ناکام اور اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

فلسطینی وزارت صحت نے تین فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں علاج کے لیے غزہ میں یورپی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس واقعے کی ایک فوٹیج بھی وائرل ہوئی ہے جس میں صیہونیوں فوجیوں کو فلسطینی نوجوانوں پر وحشیانہ طریقے سے حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی پولیس فورس نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب باب الاصباط میں فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا کہ باب الصباط پر تعینات اسرائیلی پولیس افسر نے مبینہ طور پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی۔

اسرائیلی پولیس کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس واقعے میں فلسطینی نوجوان شہید اور موقعے پر موجود خاتون زخمی ہو گئی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button