پاکستان

عالمی امن کے نام نہاد ٹھیکیداروں کے ہاتھ کشمیری عوام کے خون سے تر ہیں،علامہ باقر زیدی

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی جرات نھیں

شیعت نیوز :عالمی امن کے دعویدار اور انسانی حقوق کے ٹھیکدار کشمیر میں جاری بدترین قتل عام کے زمہ دار ہیں۔ مظلوم کشمیری عوام گزشتہ 6 ماہ سے دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے200روز مکمل، سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار مذمت

اطلاعات کے مطابق علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر عالمی امن کے نام نہاد ٹھیکداروں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر زیدی کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض فوج کیجانب سے اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا کرکے کشمیری عوام کو بنیادی انسانی ضروریات سے محروم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شہدائے کشمیر و فلسطین کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب اور چراغاں

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی جرات نھیں ۔

علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی نقل و حرکت کو ان کے گھروں تک محدود کرکے یا ظلم و تشدد کا نشانہ بناکر آزادی کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، کشمیر کی آزادی کی گونج پوری دنیا میں پھیل چکی ہے، آج عالمی سطح پر بھی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند ہونا شروع ہوگئی ہے جو کشمیری عوام کی فتح کی نوید ہے۔

یہ بھی پڑھیں :تحریک آزادی کشمیر میں ہر آول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں گے، علامہ مقصود ڈومکی

علامہ باقر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہونے والا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button