اہم ترین خبریںپاکستان

حساس ادارے کی کاروائی ، کالعدم سپاہ صحابہ مفتی ابرار گروپ کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

گرفتار دہشتگرد اسماعیل سے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ،2خودکش جیکٹس،گولہ بارود بھی برآمد

شیعت نیوز :حساس ادارے کی کاروائی میں گرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگرد کے خلاف کوہاٹ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں 20 سے زائد دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔گرفتار تکفیری دہشت گرد کا تعلق مفتی ابرار گروپ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سی ٹی ڈی پشاور کی سپاہ صحابہ حبیب اللہ گروپ کے خلاف بڑی کاروائی

اطلاعات کے مطابق کوہاٹ میں حساس ادارے کی کاروائی میں ملک دشمن تکفیری دہشت گرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کا انتہائی مطلوب دہشت گرد اسماعیل گرفتار ، بھاری تعداد میں اسلحہ اور خودکش جیکٹ برآمد۔

یہ بھی پڑھیں :ملک دشمن کالعدم لشکر جھنگوی کا تربت میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 5 جوان شہید

زرائع کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد اسماعیل ضلع کوہاٹ اور اطراف کے علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور شیعہ و سنی عوام کے قتل عام کا ماسٹر مائنڈ اور خودکش جیکٹ بنانے کا ماہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیرہ اسمٰعیل خان پولیس کالعدم سپاہ صحابہ کے نشانے پر، بم حملے میں ایک پولیس اہلکار شھید

سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق دہشت گرد اسماعیل ڈیرہ اسماعیل خان جیل حملے میں ملوث ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے تکفیری دہشت گرد اسماعیل کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر 15 لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا تھا۔صوبائی حکومت اور آئی جی ثناء اللہ عباسی کی جانب سے کوہاٹ ٓپولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے کامیاب کاروائی پر افسران اور جوانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے انعامات کا بھی اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹانک، سکیورٹی اداروں کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دوتکفیری دہشتگردواصل جہنم

دوسری جانب کوہاٹ کے عوام نے تکفیری دہشتگرد اسماعیل کی گرفتاری کو سراہتے ہوئے اسے ضلع میں امن و عام کے قیام کے حوالے سے اہم پیشررفت قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button