دنیا

ایران سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی شکست خوردہ ہے۔ کریس مورفی

شیعت نیوز: امریکی سینٹ کے ڈیموکریٹ رکن نے ایران کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کو ناکام قرار دیا اور ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کا دفاع کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرکے عالمی قوانین کو پامال کیا۔ اقوام متحدہ

رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر کریس مورفی نے بدھ کے روز ایک ٹوئیٹ میں ایران کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسی کو شکست خوردہ قرار دیا اور کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ان کی ملاقات ان کی ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ، انڈیا اور اسرائیل گٹھ جوڑ پاکستان کے خلاف کام کر رہاہے، مخدوم جاوید ہاشمی

امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کے روز میونیخ اجلاس کے موقع پر سینیٹر کریس مورفی کی ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں 38 ملین افراد بھوک اور افلاس کا شکار ہیں۔ الہان عمر

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ سینیٹر مورفی نے ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کر کے لوگان قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ پر امریکا اور داعش کے سوا کوئی خوش نہیں، جوادظریف

واضح رہے کہ لوگان قانون کی رو سے غیر ملکی حکام کے ساتھ غیر سرکاری افراد رابطہ برقرار نہیں کر سکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button