اہم ترین خبریںپاکستان

تکفیری ہیکرز کے سائبر حملوں کا خطرہ، حساس اداروں کے افسران میں کھلبلی مچ گئی

حساس اداروں کے اعلیٰ افسران اور دیگر اہم شخصیات کو نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

شیعت نیوز : تکفیری ہیکرز کی جانب سے سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے خلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظر حساس اداروں کے اعلیٰ افسران اور دیگر اعلیٰ شخصیات کے خلاف سائبر حملوں کا انکشاف۔

یہ بھی پڑھیں :آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کو نابود کرنے کا اعلان

اطلاعات کے مطابق سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کیخلاف آپریشن کو سبوتاژ کرنے کے لئے تکفیری ہیکرز کیجانب سے حساس اداروں کے اعلیٰ افسران اور دیگر اہم شخصیات کے موبائل فون ہیک کرتے ہوئے ان کو نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سی ٹی ڈی پنجاب کا صوبے کو تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا اعلان

زرائع کے مطابق صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ آئی جیز کیجانب سے تکفیری دہشتگردوں کے ناپاک وجود کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے اعلان کے بعد انتہائی شاطر اور چالاک تکفیری ہیکرز کو میدان میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :تکفیری دہشت گردی کا خاتمہ کر رہے ہیں،ڈیرہ کے عوام کو تنہا نھیں چھوڑیں گے، ثناء اللہ عباسی

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی سیکیورٹی ایڈوائزری میں حساس اداروں کے اعلیٰ افسران باالخصوص تکفیری دہشتگردوں کے خلاف انتہائی سرگرم افسران اور جوانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موبائل فونز،لیپ ٹاپس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اہم معلومات اور ڈیٹا شیئر نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کیجانب سے پاکستانی حساس شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی جانب سے پاکستان  کی سیکڑوں سیاسی و عسکری شخصیات کے واٹس ایپ و فیس بک اکاؤنٹ ہیک کئے جانے کے انکشاف کے بعد اعلیٰ حکومتی،سیاسی و عسکری شخصیات کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ واٹس ایپ سمیت دیگر انٹرنیٹ ایپلی کیشن کا استعمال نا کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button