اہم ترین خبریںایران

دشمنوں کی سازشوں کے باوجود ایران اپنی ترقی کا راستہ جاری رکھے گا

شیعت نیوز:صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی اکتالیسویں سالگرہ کے موقع پر تہران میں جشن انقلاب کی ریلیوں میں شریک لاکھوں افراد کے اجتماع سے خطاب کے دوران اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ گذشتہ اکتالیس برسوں سے امریکی حکام ایران میں دوبارہ اپنے پیر جمانے کا خواب دیکھ رہے ہیں کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ساتھ ہی ایران سے امریکا کو نکال باہر کیا جانا امریکی حکام کے لئے ناقابل تحمل بات تھی – صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امریکا اور صیہونی حکومت کو اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا بخوبی اندازہ ہے اسی لئے وہ ایرانی عوام اور اسلامی انقلاب کے سخت دشمن ہیں – صدر روحانی نے کہا کہ امریکا کے تخریبی اقدامات نہ صرف علاقے ، عالم اسلام اور پوری دنیا کے لوگوں کے لئے خطرہ ہیں بلکہ یہ اقدامات خود امریکی عوام کے لئے نقصان دہ ہیں – تہران کے معروف آزادی اسکوائر پر لاکھوں کے اجتماع سے خطاب میں صدر روحانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکی حکام گذشتہ اکتالیس برسوں کے دوران ابھی تک ایرانی عوام کی عظمت اور ان کے مقام کو درک نہیں کرسکے ہیں کہا کہ ایران کے عوام، حکومت ، مسلح افواج اور مجریہ ، مقننہ ، عدلیہ اور سبھی ادارے اسلامی جمہوریہ کے پرچم تلے اور رہبرانقلاب اسلامی کی رہنمائیوں میں امریکا کی غیر قانونی پابندیوں کے مقابلے میں ڈٹے رہیں گے – اس درمیان دنیا کے سبھی براعظموں کے مختلف ممالک کے سربراہوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے مرقع پر ایران کے عوام اور حکومت کو مبارکباد کے پیغامات ارسال کئے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button